ڈائمنڈ فیبرکس کا ٹیکس فراڈ پکڑا گیا‘ کلکٹر کسٹم فیصل آباد بھی ملوث نکلا

ٖفیصل آباد(ندیم جاوید)ڈائمنڈ فیبرکس فیصل آبادکا کروڑوں روپے کاٹیکس فراڈپکڑا گیا۔ کسٹم حکام نے جعلی ساز ی اور”ریفنڈ“ سازش کیلئے استعمال کیا جانیوالا ڈائمنڈ فیبرکس کاکروڑ وں روپے کا کپڑا قبضے میں لے لیا۔ڈائمنڈ فیبرکس کے مالکان اور ڈائریکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق ڈائمنڈ فیبرکس فیصل آبادنے جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے فیصل آباد سے بیڈ شیٹ کی ایک کنسائنمنٹ برطانیہ کیلئے بکنگ کروائی۔ کنسائنمنٹ کی مالیت اور کوالٹی چھپائی گئی اورلاکھوں روپے کی کسٹم…

Read More

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو لڑکیوں کے اکٹھے لیٹنے پر پابندی

اسلام آباد(نیوزلائن)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادنے گرلز ہاسٹل میں ایک سے زیادہ لڑکیوں کے اکٹھے ایک بستر میں سونے اور لیٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نیوزلائن کے مطابق اس پابندی کا حکمنامہ جامعہ کی انتظامیہ نے تمام گرلز ہاسٹل وارڈنز کو بھجوا دیا ہے۔ آفس آرڈر نادیہ ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔حکمنامے میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ دو طالبات ایک کمبل میں نہیں سوسکتیں۔ایک بستر پر دو طالبات کا اکٹھے سونا‘اکٹھے بیٹھنا اور اکٹھے لیٹنا منع ہے۔ دوبیڈ یا زمین پر…

Read More

بگ تھری سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا:شہریار خان

  لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت،آسٹریلیا اور انگلینڈ آئی سی سی میں بہت سرگرم تھے،بگ تھری کے خاتمے میں ششانک منوہر کا بہت بڑا ہاتھ ہے،آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی بگ تھری پربہت تنقید ہوتی رہی،بگ تھری سے پاکستان سب زیادہ متاثر ہوا،بھارت کے نہ کھیلنے سے ہمیں مالی نقصان ہوا، سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے،بی سی سی آئی پوری دنیا کا امیر بورڈ ہے۔ انہوں نے کہا…

Read More

نوازشریف کیساتھ ملاقات کرنیوالا بھارتی تاجر مشرف کا بھی دوست رہا

لاہور(نیوزلائن)بھارتی ارب پتی تاجر سجن جندال پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ میڈیا اور اپوزیشن وزیر اعظم پاکستان پر شدید تنقید کر رہے ہیں جبکہ حکومت کا مﺅقف ہے کہ سجن جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں۔ مگر سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ان کی تصویر نے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سجن جندال اور ان کے…

Read More

مندر میں توڑ پھوڑ پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

ٹھٹہ(نیوزلائن) سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں پولیس نے ایک مندر کی مورتیاں توڑ کر گٹر میں پھینکنے والے افراد کے خلاف توہین مذہب اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ واقعہ گھارو میں پیش آیا اور گھارو ٹاؤن کمیٹی کے اقلیتی کاؤنسلر لال مہیشوری کے مطابق اس مندر میں ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ کو بھنڈارہ کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق وہ جمعرات کی رات ایک بجے مندر میں ہی بیٹھے ہوئے تھے اور میلے کی تیاری کے سلسلے میں رنگ و…

Read More