پانامہ کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا‘ اعلان 20اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(نیوزلائن) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ فیصلہ لکھا جا چکا ہے اوررواں ہفتے کسی بھی وقت اس کا اعلان کر دیا جائے گا غالب امکان ہے کہ 20اپریل کو فیصلہ کا اعلان ہوگا۔نیوزلائن کے مطابق رواں ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ جاری کی جاچکی ہے اور اس میں پانامہ کیس شامل نہیں ہے تاہم ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کو لکھا جا چکا ہے تمام ججز نے اس فیصلے کا جائزہ لے لیا ہے مرکزی فیصلے کے علاوہ…

Read More

توہین رسالت کے قانون کو غلط استعمال کیا جارہا ہے، مفتی نعیم

کراچی(نیوزلائن) معروف عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کو غلط استعمال کیا جارہا ہے، مردان یونیورسٹی میں طالب علموں نے مشعال پر غلط الزام عائد کر کے اْسے شہید کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ مردان کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک میں توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال ہورہا ہے کیونکہ قصور وانہ ہونے کا فیصلہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اطلاعات سامنے آئیں اْس سے یہ بات ثابت ہوئی…

Read More

ترکی میں ریفرنڈم :طیب ارگان کو واضح برتری

استنبول (نیوزلائن) ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹوں کی99فیصد گنتی مکمل ہوگئی ہے ، طیب ارگان کو واضح برتری، اکثریت نے ریفرنڈم کی حمایت کردی۔ نتائج کے مطابق51.8فیصد لوگوں نے ریفرنڈم کی حمایت کی ہے۔ 5کروڑ 55لاکھ ترک عوام نے ریفرنڈم میں حصہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں جاری ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل جائے گی۔اس حمایت کے بعد طیب اردگان کو ترکی میں کابینہ کے…

Read More

مفاہمت کا بادشاہ بھی ”گونوازگو“ کہنے کیلئے تیار

کراچی (نیوزلائن)سابق صدر آصف علی زردارینے کہا ہے کہ میں اپنے دل کی بات کسی کے ساتھ نہیں کرتا ،مجھے بلیاں پالنے کا شوق ہے ،دبئی میں بلی رکھی ہوئی ہے جسے میں “بلی جان” کہتا ہوں، کراچی میں اب اپنے ساتھ ایک بلا بھی رکھا ہوا ہے۔ہمارے اگلے جلسے میں “گو نواز گو”کے نعرے لگیں گے،نواز شریف کو تھکا کر ہرانا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے ،جس کے ثبوت موجود ہیں،اسے سزائے موت دینا ہمارا حق ہے ۔انتخابات میں اگر پیپلز پارٹی جیتی…

Read More

مردان یونیورسٹی میں ساتھیوں کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق

مردان(نیوزلائن)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں دیگر طلبہ کے تشدد سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم پر الزام تھا کہ اس نے فیس بک پر ایک پیج بنا رکھا تھا، جہاں وہ توہین آمیز پوسٹس شیئر کیا کرتا تھا۔ڈی آئی جی مردان عالم شنواری کے مطابق اسی الزام کے تحت مشتعل طلبہ کے ایک گروپ نے مذکورہ طالب علم پر تشدد کیا، اس دوران فائرنگ بھی کی گئی، تشدد کے نتیجے میں طالب علم جاں…

Read More