پانامہ فیصلہ، اسلام آباد میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

اسلام آباد (نیوزلائن) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ریڈالرٹ کیا جائے گا،ریڈزون کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر اور باہر انتہائی سخت سیکیورٹی ہوگی،پاسز کے بغیر کسی کو سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کیلئے ،اینٹی ٹیررسٹ سکوارڈ کے دستے تعینات کیے…

Read More

اوپن یونیورسٹی کا اطلاعات و ترسیلات کا نظام ناکام‘40ہزار طلبہ کا مستقبل تاریک

اسلام آباد(نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اطلاعات و ترسیلات کے نظام میں بڑے پیمانے پر خامیاں اور غفلت و لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ یونیورسٹی ضروری معاملات میں بھی اطلاعات اور ترسیلات بروقت اور لازمی کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔اور یونیورسٹی حکام نے چالیس ہزار سے زائد طلبہ کا سمسٹر ضائع کردیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام تر معاملات اور تدریس کا دارومداراطلاعات اور ترسیلات بروقت اوردرست ہونے پر ہے۔ یونیورسٹی حکام نے داخلہ فارم جمع ہونے کے بعد طلبہ کو کتب بھجوانی ہوتی ہیں۔ ورکشاپ…

Read More

حکومتی ترجیحات سوالیہ نشان:سوا دو کروڑ پاکستانی بچے سکول جاتے ہی نہیں

اسلام آباد(حامد یٰسین)پاکستان میں بچوں کو سکول بھیجنے اور شرح خواندگی بڑھانے کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں عالمی فنڈنگ اور فنڈز کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود حکومت بچوں کے داخلے یقینی بنانے میں ناکام ہے اور ابھی بھی دو کروڑ چھبیس لاکھ چالیس ہزار بچے سکول نہیں جاتے۔ یہ اعدادوشمار کسی عالمی ادارے یا پرائیویٹ ادارے کے نہیں ہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی حکومت کا اعتراف ہے۔ وفاقی حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق سکول نہ جانے والے پانچ سے سولہ سال کی…

Read More

کرس گیل ٹی ٹوینٹی میں دس ہزار رنز کرنے والے پہلے کھلاڑی

لاہور(نیوزلائن)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیاہے ،وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی دنیا میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے اپنے دس ہزار رنز آئی پی ایل کے 20ویں میچ میں رائل چیلنجرز کی جانب سے گجرات لائنز کیخلاف کھیلتے ہوئے مکمل کیے ۔انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77رنز کی اننگ کھیلی ۔کرس گیل یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں ۔ کرس…

Read More

ن لیگ کا پانامہ کیس کی جنگ گلی محلوں میں لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن نے پانامہ کیس کی جنگ گلی محلوں میں لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کے متوقع فیصلہ کے تناظر میں ن لیگ نے مختلف حکمت عملیاں بنا لی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن حالات کے تناظر میں سپریم کورٹ سے اپنے خلاف فیصلے کا آپشن بھی زیر غور رکھ رہی ہے اور اسی پس منظر کیساتھ اپنی پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔ ن لیگی حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف یا مریم نواز کی نااہلی کا فیصلہ…

Read More