پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نواز شریف کے ڈائریکٹ ماتحت ہو گی

اسلام آباد(رانا حامد یٰسین)سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کیلئے بننے والی جے آئی ٹی معاملے کی کریمنل تفتیش کرے گی۔نیوز لائن کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میاں نواز شریف‘مریم نواز‘ حسن نواز اور حسین نواز سے تحقیقات کرے گی اور ان کے بیرون ملک اثاثوں بارے انکوائری کرے گی۔ جے آئی ٹی کو نواز شریف فیملی کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور منی ٹریل کی تحقیقات کا ٹاسک بھی سونپا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے ذرائع اور طریقہ کار بارے…

Read More

ہارون جھارا رنگ میں اترنے کو تیار

لاہور(نیوزلائن)اڑتیس برس پہلے انوکی اور جھارا پہلوان کا رنگ میں گھمسان کا رن پڑا تھا۔ لیکن اس کے بعد دونوں میں ہوئی دوستی کی شروعات ہوئی۔ آج جھارا پہلوان دنیا میں نہیں مگر انوکی نے دوستی کا حق ادا کر دیا۔ جھارا کے بھتیجے ہارون پہلوان کو انوکی چند سال پہلے جاپان لے گیا تھا جس کو اس نے جدید اور دیسی کشتی کا پہلوان دیا ہے۔ ہارون پہلوان اب رنگ میں اترنے کو تیار ہے۔ جھارا کے اہلخانہ آج انوکی کے ہیں بہت مشکور کہ انہوں نے خاندان کو…

Read More

نواز شریف کی نااہلی ثابت ہوگئی‘استعفیٰ دیدیں‘ زرداری

اسلام آباد(نیوزلائن)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی سپریم کورٹ میں ثابت ہوگئی ہے‘ عدالت کے دو سینئر ترین ججز نے ان کی ناہلی کا براہ راست حکم سنایا۔میں ان دونوں ججز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ میاں نواز شریف ”شریف“ نہیں ہیں۔وہ صادق اور امین نہیں رہے۔ عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے قوم سے مذاق…

Read More

سپریم کورٹ نے موقف مسترد کردیا نواز شریف مستعفی ہوں:عمران خان

اسلام آباد(نیوزلائن)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوں۔سپریم کورٹ کے تمام ججز نے نواز شریف کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے دو ججز نے تو واجح لکھا ہے کہ نواز شریف نااہل ہیں چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں۔ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں، یہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا۔ 60دنوں میں وزیراعظم…

Read More

پانامہ کیس کا فیصلہ‘ سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

اسلام آباد (نیوزلائن)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم فیصلہ 540صفحات پر مشتمل ہے۔ نواز شریف پانامہ کرپشن کیس کے متعلق تین ججز ایک طرف اور دو ججز ایک طرف ہیں ، ہر جج نے فیصلہ کے متعلق اپنی علیحدہ علیحدہ رائے دی ،فیصلے میں قانونی اور آئینی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا، رقم قطر کیسے گئی تحقیقات کی ضرورت ہے۔جے آئی ٹی بنانے کا حکم نیوزلائن کے مطابق فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے تحریر کیا،پاناما کیس…

Read More