پانامہ کیس کی جے آئی ٹی فائنل‘ باضابطہ اعلان کسی بھی وقت ہو جائیگا

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی فائنل کر لی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے سینئر آفیسر کو سونپی جائے گی جبکہ ٹیم میں نیب‘ ایس ای سی پی‘ سٹیٹ بنک‘ آئی ایس آئی‘ ایم آئی کے افسران رکھے جائیں گے۔ عدالت کے حکم پر تمام اداروں نے تین تین نام بھجوائے تھے جس میں عدالت نے ایک ایک لے کر 6رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کیلئے تمام 6نام فائنل کر لئے گئے…

Read More

بااثر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے پی ٹی سی ایل نے نئے نیٹ کنکشن بند کر دئیے

فیصل آباد(نیوزلائن)پی ٹی سی ایل فیصل آباد کے حکام نے حال ہی میں فیصل آباد آنیوالی ایک پرائیویٹ کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنی سروسز محدود کرنا شروع کر دی ہے۔خاص طور پر انٹر نیٹ (براڈ بینڈ)سروسز کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی سی ایل کے مقامی حکام نے گزشتہ کچھ عرصہ سے انٹر نیٹ(براڈ بینڈ)کے کنکشن کی فراہمی بند کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کے نئے انٹر نیٹ کنکشن کی فراہمی شہر کے ان علاقوں میں بند…

Read More

اہم بھارتی شخصیت کی نوازشریف سے مری میں خفیہ ملاقات

اسلام (نیوزلائن) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال نے ملاقات کی ہے۔‘ ملاقات کی تفصیلات خفیہ رکھی جارہی ہیں نیوزلائن کےمطابق بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت بھارت کا تین رکنی وفد خصوصی طیارے سے کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال،وریندرببرسنگھ شامل تھے۔ تین رکنی وفد گزشتہ رات 10بجے اسلام آباد سے مری گیا تھا۔ذرائع کےمطابق غیراعلانیہ دورے پرآنےوالابھارتی وفد 3 گاڑیوں میں مری روانہ ہوا۔ بھارتی وفد نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔خیال رہےکہ کلبھوشن اوراحسان اللہ…

Read More

قربانی کا بکرا ڈٹ گیا‘ طارق فاطمی کا مستعفی ہونے سے انکار

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے ڈان لیکس میں ایک اہم شخصیت کو بچانے کیلئے اپنے مشیر خارجہ طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی مگر طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے اور آخری وقت تک ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ڈان لیکس کے حوالے سے عسکری حکام کے پاس ملوث افراد اور میاں نواز شریف کی انتہائی قریبی ایک اہم شخصیت بارے تمام تر ثبوت موجود ہیں مگر مسلم لیگ ن ہرممکن کوشش کر…

Read More

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی 12ہزارنایاب کتابیں پراسرار طور پر غائب

اسلام آباد(نیوزلائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حکام نے بڑا علمی خزانہ ضائع کردیا۔یونیورسٹی کی ہزاروں نادرونایاب کتابیں پراسرار طور پر غائب ہوگئیں۔ یونیورسٹی کی لائبریری میں کئی دہائیوں سے رکھی کتابیں صفائی کے نام پہلے سٹور میں رکھوائی گئیں بعد ازاں سٹور سے بھی غائب پائی گئیں۔نیوزلائن کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی لائبریری میں رکھی ہزاروں نایاب کتابیں پراسرار طور پر غائب ہو گئی ہیں۔ یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق کتابیں آج بھی لائبریری میں موجود ہیں جبکہ عملی طور ان نایاب کتابوں میں سے ایک کتاب بھی لائبریری کا…

Read More