آفر کرنیوالے کا نام عدالت میں بتاؤں گا : عمران خان

اسلام آباد (نیوزلائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے لئے نہیں، ملک کیلئے بلاتا ہوں، آپ کیلئے میرے دل سے دعا نکل رہی ہے۔ انہوں نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی ساتھی کی جانب سے 10 دس ارب کی آفر ہوئی جس نے عدالت جانا ہے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت بلاؤ، آفر لانے والے کا نام بتاؤں گا، عدالت سے آفر لانے والے کی…

Read More

امریکی ڈرون حملہ ، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (نیوزلائن) دتہ خیل پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ نیوزلائن کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈرسمیت سات دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دو کمانڈر عبدالرحمان اور اختر محمد شامل ہیں، دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا۔خیال…

Read More

نواز جندال ملاقات: پی پی نے سینیٹ، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک جمع کرا دی

اسلام آباد (نیوزلائن) بھارتی صنعتکار سجن جندال کی مری میں وزیر اعظم سے ملاقات پر سیاسی جماعتوں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ سحر کامران کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سجن جندال، سوکیت سنگل اور وریندر بابر سنگھ خصوصی پرواز سے کابل سے اسلام آباد پہنچے، جندال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں، ‏وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات نے سنجیدہ سوالات…

Read More

نوازشریف کے بھارتیوں کیساتھ تعلقات کوتحریک انصاف پارلیمنٹ میں اٹھائے گی

اسلام آباد(نیوزلائن)نواز شریف کے بھارتیوں کیساتھ تعلقات کو پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمان میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ اور جندال کی آمد کے وقت میں موافقت اتفاقی دکھائی نہیں دیتی۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق جندال مودی کا خصوصی پیغام لیکر آئے ہیں۔نوازشریف کی ساڑھیوں اور مٹھائی کی ٹوکریوں کا جواب دینے کلبھوشن یادو کو بھیجا گیا۔پاکستان کی سرزمین کو خون میں نہلانے والوں سے نواز شریف کی قربتیں تشویشناک ہیں۔وزیر اعظم کا اپنے بھارتی کاروباری شراکت…

Read More

زائد المعیاد اشیا تاریخ بدل کر دوبارہ فروخت

اسلام آباد (نیوزلائن) پنجاب بھر میں زائد المیعاد اشیا تاریخ بدل کر دوبارہ فروخت ہونے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں میں پیٹ اور جلدی امراض پھیلنے لگے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اشیائے خورونوش اور کاسمیٹکس پر مدت میعاد درج کی جاتی ہے۔ جب یہ مدت ختم ہو جاتی ہے تو اشیا مارکیٹ سے اٹھا لی جاتی ہیں اور انہیں ایک کنٹینر میں سیل کر کے متعلقہ ٹھیکیداروں کے ویئر ہاؤسز میں منتقل کر دیا جا تا ہے جہاں ان کی ذمہ داری ہے کہ…

Read More