پاناما کیس : جے آئی ٹی کیلئے بھجوائے جانے والے نام مسترد

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ نے پاناما کیس کیلئے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کیلئے بھجوائے جانے والے نام مسترد کر دیئے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے بھجوائے گئے نام مسترد کر دیئے اور ریمارکس دیئے کہ ادارے کے سربراہ جے آئی ٹی کیلئے ناموں کا انتخاب نہیں کرسکتے ، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کیلئے ناموں کا انتخاب وہ خود کریں گے اور کسی کو کھل کھیلنے…

Read More

پیمرا نے بول ٹی وی کے تمام چینلز پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بول ٹی وی کے تمام چینلز(بول نیوز‘ بول انٹرٹینمنٹ‘ پاک ٹی وی) پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی اتھارٹی کے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر لگائی گئی اجلاس کی صدارت چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کی۔ بول ٹی وی کے مالکان(میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹیڈکے ڈائریکٹرز) شعیب شیخ‘ عائشہ شعیب شیخ‘ وقاص عتیق‘ اور ثروت بشیر کی سکیورٹی کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے پیمرا کو یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔ پیمرا نے پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا…

Read More

سو گیدڑ بھی آجائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے : نواز شریف

  لیہ(نیوزلائن)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے،مخالفین کاایجنڈا تخریب کاری ہے۔ لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کی دس جلسیاں اس جلسے میں سما جائیں، اسلام آباد جلسے میں کرسیاں خالی تھیں،آج کا جلسہ 2018کی نوید سنا رہا ہے، پاکستان بھرمیں لیہ، لیہ ہورہی ہے، کسی کوغلط فہمی ہے تولیہ آکردیکھ لے، اپنےامیدوارکولیہ لاؤ ضمانت ضبط نہ ہوتوپھرکہنا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے بجلی سستی کررہے ہیں،ٹیوب…

Read More

ڈان لیکس‘حکومتی رپورٹ کو طارق فاطمی نے بھی مسترد کردیا

اسلام آباد(نیوزلائن) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، ڈان لیکس معاملے میں عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق فاطمی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ “میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، تاہم تحقیقات اور تفتیش کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہوں”، خط میں طارق فاطمی…

Read More