کراچی میں تیسری عالمی صوفی کانفرنس کا آغاز ہو گیا

کراچی(نیوزلائن)شہر قائد میں میں دو روزہ صوفی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی صوفی کانفرنس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کیا۔ کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے، دہشتگر صوفیوں کے پیغام سے ڈرتے ہیں، جبھی انکے مزاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوفی ازم کا پیغام ہر…

Read More

حساس مقامات کی عکس بندی: غیر ملکی صحافی کو پاکستان سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(نیوزلائن) پولینڈ کی مشہور خاتون ٹی وی اینکر مارٹیانا ووجسی چاﺅسکا عملے کے ہمراہ خفیہ ادارے کی حراست میں رہنے کے بعد وطن روانہ ہو گئیں۔ نیوزلائن کے مطابق نیشنل جیوگرافک میگزین کی سابق ایڈیٹر انچیف اور ان کے ساتھ آنیوالا عملہ بغیر اجازت لئے ان علاقوں میں ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا تھا جہاں پر پابندی تھی۔ خفیہ ادارے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عمل نہ کرنے پر انہیں عملہ سمیت حراست میں لے لیا۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ نے پاکستانی حکام کا حوالہ…

Read More

پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے”مشکوک“شکست‘ سیریز برابر

بارباڈوس(نیوزلائن)ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان کو 106 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پرمشتمل سیریز 1-11 سے برابر کردی۔ بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں گرین کیپس کا مایوس کن آغاز رہا اورپہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوپننگ بلے باز اظہرعلی 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ پر احمد شہزاد اور یونس خان نے 16 رنز کی شراکت قائم کرتے…

Read More

پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس عمل درآمد کیس میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔جےآئی ٹی کی تشکیل کاعدالتی حکم متعلقہ اداروں کوارسال کردیاگیاہے۔حکم نامہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو بھی ارسال کردیاگیاہے۔عدالتی حکم نامہ جےآئی ٹی میں نامزدافسران کوبھجوادیاگیا۔ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ بنچ نے جےآئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔سپریم کورٹ نےناموں کو حتمی شکل دی۔جے آئی ٹی کا دفتر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔تحقیقات میں اٹھنے والے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی۔جےآئی ٹی کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سپریم کورٹ نے حکم دیاہےکہ حکومت جےآئی ٹی کوتمام…

Read More

افغان فوج کی فائرنگ سے8پاکستانی شہید، 31 زخمی

چمن (نیوزلائن) افغان فوج کی چمن بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ سے8پاکستانی شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 31افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9افغان فوجی مارے گئے۔ پاک آرمی کی جوابی موثر کارروائی دیکھ کر افغان فوجیوں نے اپنے ہی شہریوں کو ڈھال بنا لیا اور معصوم شہریوں کے پیچھے چھپ کر فائرنگ کرتے رہے۔نیوزلائن کے مطابق افغان فورسز نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے، افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے گلدار باغیچہ اور…

Read More