رمضان نشریات بارے خصوصی ہدایات جاری‘ خلاف ورزی پر چینل بند

اسلام آباد (نیوزلائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے رمضان المبارک کی نشریات سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رمضان المبارک کی نشریات کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ پیمرا ہیڈکواٹرز سے جاری تین صفحات پر مشتمل پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ الیکٹرانک میڈیا رمضان المبارک کی مناسبت سے ایسے ٹی وی پروگرامات ترتیب دیتا آرہا ہے…

Read More

لاہور‘ مال روڈدھماکہ کے 10ملزم ”پولیس مقابلے“میں ہلاک

لاہور(نیوزلائن)مال روڈ دھماکے کے دس ملزمان پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نیوزلائن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس کیساتھ ایک مقابلے میں دس افراد مارے گئے جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث تھے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم گرفتار ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کے سلسلے میں لے کر جارہی تھی کہ…

Read More

نواز شریف کرپٹ نہ ہوتا تو بہت اچھے تعلقات ہوتے : عمران خان

نوشہرہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نوشہرہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں اس لئے آیا تاکہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق ملک بنا سکوں اور یہاں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہ رہے، یہاں سے غربت ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد وزیر اعظم بننا نہیں بلکہ اس ملک کی عزت میں اضافہ کرنا اور غربت ختم کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میری…

Read More

ہر روز گالیاں دینے والوں سے قوم تنگ آ چکی ہے، نواز شریف

مظفر آباد(نیوزلائن)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ چھوڑ کر جانیوالے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ جانتے ہیں ملک کو کس نے تباہ کیا، روز گالیاں دینا، الزام تراشی کرنا مخالفین کا شیوہ بن چکا ہے مگر لوگ گالیوں اور الزام تراشیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ مجبور ہیں تو بدزبانی کا شوق پورا کر لیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ نیلم جہلم منصوبے میں بہت…

Read More

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات : نیوز لیکس معاملہ حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزلائن)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں نیوز لیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی جس میں نیوز لیکس سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ دونوں کے درمیان نیوز لیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نیوز لیکس کے نوٹی فکیشن کے معاملے پر…

Read More