پاکستان کےدوعظیم کھلاڑیوں کاآخری میچ

ڈومینیکا(نیوزلائن) پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔مصباح الحق اور یونس خان آخری بارانٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا کیریئر عظیم الشان اندازمیں اختتام پذیرہونے والاہے۔مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان رہے۔ انھوں نےپچپن معرکوں میں شاہینوں کی قیادت کی جس میں پچیس جیتے،انیس ہارے ۔ سابق کپتان یونس خان، پاکستان کرکٹ کی شان ہیں۔ وہ دس ہزار ٹیسٹ رنزبنانے والےواحدپاکستانی اوربیٹنگ کے بہت سے رکارڈز کے مالک ہیں۔پاکستان کےسپورٹرز کی دعا ہے کہ…

Read More

بحریہ ٹاؤن حادثہ: پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد(نیوزلائن)بحریہ ٹاؤن میں پویلین گرنے کے حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر پاکستانی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا۔ہر وقت خبروں کی دوڑ کیلئے سرگرداں اور بریکنگ نیوز کے خبط میں مبتلاپاکستانی نیوز چینلوں میں سے کسی ایک چینل نے بھی واقعے خبر نشر کی اور نہ اس حادثے میں زخمی ہونیوالوں کیساتھ ہونے والے غیرانسانی سلوک کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اور زخمیوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرنا ضروری سمجھا۔ حادثے کے ایک ہفتے بعد ایک چینل…

Read More

بحریہ ٹاؤن میں پویلین گرگیا‘ 10جاں بحق‘ 200زخمی

اسلام آباد(نیوزلائن)بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ٹی وی پروگرام کے دوران پویلین گرنے سے دس افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو سو سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔بحریہ ٹاؤن کے عملے اور نجی چینل کی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی بجائے علاقے کی بجلی بند کردی اور زخمیوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر غائب ہو گئے۔اسلام آباد اور رالپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جارہیں اور شہری اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروانے پر مجبور…

Read More