مفاہمت کے بادشاہ کی حکومت کیخلاف سخت رویہ اختیار کرنے کی ہدائت

اسلام آباد(نیوزلائن)سیاست میں مفاہمت کے بادشاہ کہلائے جانے والے سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔ سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں نیوز گیٹ کمیشن رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں پارٹی کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جس میں سابق صدر نے اپوزیشن لیڈر کو حکومت کے خلاف جارحانہ حکمت…

Read More

عام انتخابات سے قبل ہی الیکشن کمیشن انتظامی بحران کا شکار

اسلام آباد(نیوزلائن) عام انتخابات 2018 سے قبل ہی الیکشن کمیشن انتظامی بحران کا شکار ہوگیاہے ، انتخابات سے چند ماہ قبل چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز سمیت گریڈ 21کے 7اہم آفیسران ریٹائرڈ ہوجائینگے، سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر رواں سال جون اور بلوچستان کے اگلے سال جنوری میں ریٹائرڈ جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی تاحال مستقل تعیناتی نہیں ہوسکی ہے ،مرکزی سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن،الیکشن، ڈی جی لا اورڈی جی ایڈمن کی نشستیں رواں سال خالی پر جائینگی،الیکشن کمیشن کی جانب سے افسران کو مدت ملازمت میں توسیع…

Read More

ڈان لیکس کامرکزی کردارآرمی افسر کا انتہائی قریبی عزیزنکلا

اسلام آباد(نیوزلائن)ڈان لیکس کی اب تک کی سامنے آنیوالی رپورٹ میں ڈان لیکس کا سب سے مرکزی ڈان کا ایڈیٹر ظفر عباس ہے۔ ظفر عباس کے بارے میں اب تک میڈیا میں بہت کم سامنے آیا ہے۔ شائع ہونیوالے چند رپورٹس کے مطابق ظفر عباس کو اپنے ذرائع سے رپورٹ ملی جو اس نے اپنے رپورٹر سرل المیڈا کے ذریعے اخبار میں شائع کروائی۔ اس رپورٹ کو شائع کرواتے ہوئے ظفر عباس نے متعلقہ ”بیٹ“ رپورٹر کو بھی نظرانداز کیا اور خصوصی طور پر سرل المیڈا کے ذریعے خبر فائل…

Read More

عوام تیاری کر لیں‘ رمضان میں بھی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو رہے گا

اسلام آباد (نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ پنجاب میں مسلسل9سال اور وفاق میں 4سالہ حکومت کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بجلی کے بحران میں کمی لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔چھے ماہ میں بجلی بحران حل کرنے کی دعویدار ن لیگی قیادت کیلئے چار سالہ حکومت کے بعد صرف رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کرنا بھی ممکن نہیں ہو پایا۔وزارت پانی و بجلی کی رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی بجلی کی بندش کو…

Read More

جی سی یونیورسٹی فیصل آبادمیڈیاکیلئے ”نو گو ایریا“ بن گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میڈیا اورغریب نوجوانوں کیلئے ”نو گو ایریا“بن گیا۔ بڑی گاڑی میں طمطراق سے آنیوالوں سے کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے اور نہ ایسے لوگوں کے آنے جانے پر کائی پابندی ہے۔یونیورسٹی کا مین گیٹ میڈیا کیلئے انڈین بارڈر پار کرنے سے بھی زیادہ مشکل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کی پبلک ریلیشننگ ٹیم بے بس تماشائی بن کہ رہ گئی ہے۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میڈیا کیلئے مکمل طور پر نو گو ایریا بن چکی ہے۔یونیورسٹی میں صحافیوں کا داخلہ مکمل طور…

Read More