فیصل آباد:انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ صوبائی محکموں میں فروغ بدعنوانی کیلئے کوشاں

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ‘ فروغ بدعنوانی کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ تمام عملہ اپنے ڈائریکٹر کا فروغ بدعنوانی مشن میں بھرپور ممدومعاون ثابت ہو رہا ہے۔ تمام صوبائی محکموں میں کرپٹ افسران کی بدعنوانی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انہیں مکمل تحفظ اور مقدمات سے بچانے کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد مکمل طور پر فروغ بد عنوانی محکمہ بن چکا ہے۔ فیصل آباد کے چار ہزار کرپشن سکینڈلز کوریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد…

Read More

دوسروں کو نصیحت خود ۔۔۔۔۔؟پاکستانی میڈیا میں جعلی ڈگری ہولڈرز کی بھرمار

لاہور(نیوزلائن)ملک و قوم کو صبح و شام ایمانداری اور دیانتداری کا درس دینے والا میڈیا خود جعلی ڈگری ہولڈرز کا محافظ بن گیا۔شرم و حیا کی تمام حدیں پھلانگ کر پاکستانی ٹی وی چینل اور اخبارات میں دھوکے باز جعلی ڈگری کی بہت بڑی تعداد چھپی بیٹھی ہے۔ ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی ڈگری ہولڈرز میڈیا میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور عالم فاضل بن کر قوم کا مستقبل سنوارنے کی کوشش میں مگن ہیں۔نیوزلائن کے مطابق گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی سب سے…

Read More

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی کامیابی:جنوبی افریقہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں شکست

برمنگھم(نیوزلائن) چیمپیئنزٹرافی میں پاکستان ٹیم نے سارے اندازے غلط ثابت کر دیے۔ بھارت کے ہاتھوں زخموں سے چور شاہینوں نے پروٹیز پر وار کر کے کرکٹ حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نےشاندار کم بیک کرتےہوئے جنوبی افریقاکو ڈک ورتھ لوئیس پرشکست سے دوچارکردیا۔حسن علی3وکٹیں حاصل کرکےمین آف دی میچ رہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19رنز سے شکست دیدی ہے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے220رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ…

Read More