افسر سرکاری‘ ملازمین پرائیویٹ‘ پنجاب حکومت کا عوام کیساتھ ٹیکنیکل فراڈ

اسلام آباد(حامد یٰسین)پنجاب حکومت کا عوام کیساتھ انوکھا‘ ٹیکنیکل اور قانونی ہیرا پھیریوں کا فراڈ بے نقاب ہوا ہے۔ ٹیکنیکل انداز میں فراڈ کرتے ہوئے حکومتی اداروں میں ملازمت حاصل کرنے والے شہریوں کو سرکاری کی بجائے پرائیویٹ ملازمت دے کر ٹرخا دیا جا تا ہے۔ ملازمین کو ان کا حق دیا جاتا ہے اور نہ قانونی تقاضے پورے کئے جاتے ہیں۔جبکہ ان اداروں کے افسران سرکاری ہوتے ہیں اور تمام مراعات انجوائے کرتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت کے زیر کنٹرول اداروں پنجاب فوڈ اتھارٹی ‘ پی ایچ ایز‘…

Read More

اب کٹھ پتلیوں کا کھیل نہیں کھیلا جا سکتا: وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(نیوزلائن) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخصوص ایجنڈا چلانے والی فیکٹریاں بند نہ ہوئیں تو آئین اور جمہوریت ہی نہیں ملکی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی، تاریخ کا پہیہ پیچھے کی طرف نہیں موڑنے دیں گے، وہ زمانہ گیا جب سب کچھ پردوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا، سب کچھ قوم کے سامنے رکھیں گے، اب کٹھ پتلیوں کا کھیل نہیں کھیلا جا سکتا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد مزید کہا کہ ایک ایک پائی کا حساب…

Read More

چیمپئنز ٹرافی‘ پاکستان کیساتھ فائنل کھیلنے کیلئے انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

برمنگھم(نیوزلائن) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے جگہ بنا لی۔چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں اتوار کے روز بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ، ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے بہترین ثابت ہوا ، بھارتی ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو264رنز تک محدود کردیا ، بنگلہ دیش کی جانب سے 265رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے جارحانہ کھیل کا…

Read More

فلم کو صنعت کا درجہ دیدیاگیا، فنکاروں اور ہنرمندوں کیلئے فنڈ قائم

اسلام آباد(نیوزلائن) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا۔ فنکاروں اور ہنر مندوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان، فلاح و بہبود کیلئے پرائم منسٹر ویلفیئر فنڈ قائم جبکہ مالیاتی قوانین میں نرمی اور تفریحی ٹیکس ختم کر دیا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پیکج کے تحت ملک میں نیشنل فلم اینڈ براڈکاسٹنگ کمیشن اور نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ و اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ ادیب، لکھاریوں، شاعروں اور اہل قلم کو جامع مراعاتی پیکج ملے گا۔ غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں فلم بنانے…

Read More

قومی اسمبلی: اپوزیشن کا دھرنا، حامد الحق نے احتجاجاً قمیض پھاڑ دی

اسلام آباد(نیوزلائن) قومی اسمبلی کے ایک اور ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومت پر سخت تنقید کی۔ پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے ایوان میں آنے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔ تحریک انصاف کے ایک رکن نے گریباں چاک کر کے احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے خورشید شاہ کی قیادت میں سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ایوان میں شدید احتجاج کے بعد متحدہ اپوزیشن نے پلے کارڈز اٹھا کر…

Read More