دھرنا آپریشن رانا ثناء اللہ کی وجہ سے ناکام ہوا

اسلام آباد(نیوزلائن)فیض آباد میں دھرنا دینے والوں کیخلاف وفاقی حکومت کا آپریشن وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں اور آئی پنجاب کی وجہ سے ناکام ہوا۔ یہ کسی مخالف کا کہنا نہیں ہے بلکہ خود ن لیگ کے وفاقی وزیر داخلہ کا مؤقف ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ اور آئی جی پنجاب نے آپریشن کیلئے تعاون نہیں کیا۔ راولپنڈی سے آنیوالے مظاہرین کو روکا نہیں گیا ۔ آپریشن کے دوران مظاہرین کو راولپنڈی کی جانب سے امداد ملتی رہی۔وزیر داخلہ واشگاف الفاظ میں…

Read More

آرمی چیف کا دھرنا مظاہرین کیخلاف فوج استعمال نا کرنیکا مشورہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جوید باجوہہ کی ملاقات ہوئی جس میں فیض آباد دھرنے کی صورتحال پر اہم گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے اسلام آباد میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے۔ عوام کے خلاف فوج کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ پاکستان کے لوگ آرمی سے محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ہم سب کو متحد ہونا…

Read More

زاہد حامد سمیت دو وزراء سے استعفے لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد اور ایک دوسرے اہم وفاقی وزیر سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نیوزلائن کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا آپریشن میں ناکامی کے بعد اپنے آخری آپشن کو استعمال کرتے ہوئے دھرنا مظاہرین کے بنیادی مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر زاہد حامد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زاہد حامد کے علاوہ بھی ایک وفاقی وزیر کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

Read More

پیمرا کا تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ان کی نشریات کو بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پیمرا نے حکم دیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات کو بحال کر دیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیشِ نظر پیمرا نے تمام نیوز چینل کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ پیمرا کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے۔…

Read More

دھرنا آپریشن: پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

لاہور(نیوزلائن)فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

Read More