جیلوں کی ناقص غذا اور پانی موت بانٹنے لگا‘20قیدی زندگی ہار گئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کی جیلوں میں ناقص غذا‘ مضر صحت پانی اور گھٹن زدہ فضاء قیدیوں کو بیماریوں کا شکار کر رہے ہیں۔ علاج معالجے کی نامناسب سہولیات دائمی بیماری اور موت کا شکار کئے جانے کا سبب بنتی جارہی ہے۔ ایک سال کے دوران فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں 20افراد بیماری اور نامناسب سہولیات کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی دونوں جیلوں میں سال 2017کے دوران 20افراد معمولی نوعیت کی بیماریاں سنگین ہونے کی وہ سے موت کے منہ میں…

Read More

شوگر ملزمالکان کی ہٹ دھرمی: پنجاب میں گندم بحران کا خدشہ

فیصل آباد(ندیم جاوید)شوگر ملز مالکان کی ہٹ دھرمی اور تاخیر سے کرشنگ شروع کرنے کی وجہ سے پنجاب میں گندم بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں لاکھوں ایکڑ کم رقبے پر گندم کاشت ہوئی ہے اور آئندہ سال گندم کی پیداوار کم ہونے کا امکان ہے جو صوبے میں گندم کا بحران پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق پنجاب کے شوگر ملز مالکان نے گنے کی کرشنگ میں چار ہفتے سے زائد کی تاخیر کی ہے۔ گنے کی کٹائی میں…

Read More

فیصل آباد کی 206رہائشی کالونیاں غیرقانونی‘ نام نہاد شرفاء بے نقاب

فیصل آباد(ندیم جاوید) فیصل آباد کی 206پرائیویٹ رہائشی کالونیاں غیر قانونی نکلیں۔عوام کیساتھ فراڈ کرنے والی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے مالکان و ڈویلپرز میں بڑے بڑے ”شرفاء“ ملوث نکلے۔ایف ڈی اے حکام‘ نیب‘ انٹی کرپشن‘ ڈی سی او‘ کمشنر‘ پنجاب حکومت کے ذمہ داران سمیت تمام صورتحال سے آگاہ مگر کوئی ان کے خلاف ایکشن لنے کو تیار نہیں۔ان رہائشی کالونیوں میں کوئی بھی کام قواعد کے مطابق نہیں ہوا۔ ان میں پلاٹ خریدنے والے بھی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ان 206رہائشی کالونیوں کے پلاٹوں کی رجسٹریاں…

Read More

لینڈ مافیا کا تحفظ: غیرقانونی رہائشی کالونیوں میں کھربوں کے ترقیاتی کام

فیصل آباد(احمد یٰسین)فیصل آباد کی غیرقانونی رہائشی کالونیوں میں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لینڈ مافیا کو تحفظ دینے اور غیرقانونی رہائشی سکیموں کے ڈویلپرز کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ارکان اسمبلی ‘ بلدیاتی نمائندوں اور بیوروکریسی نے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا۔ قومی خزانے کو لینڈ مافیا کیلئے بے دریغ لٹایا جاتا رہا اور عوام کے ٹیکسوں کی کمائی ایک خاص طبقے کے لئے مختص کئے رکھی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی 206رہائشی سکیمیں غیرقانونی قرار پا چکی ہیں۔ ان…

Read More

خرم مختار فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوبارہ چیئر مین منتخب

فیصل آباد(نیوزلائن)فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خرم مختار کو فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا دوسری بار چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس سابق چیئرمین خرم مختار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران خرم مختار، ڈاکٹر خرم طارق، سید علی مرتضیٰ، عبدالحمید چوہدری، رانا احسان افضل، اخلاق احمد، شہریار چشتی، ایڈیشنل کمشنر شفقت اللہ، کمپنی سیکرٹری اطہر ایوب ‘ڈپٹی سیکرٹری عابد رشید اورمجاہد اسلام باللہ نے شرکت کی جبکہ دوبورڈ ممبران احمد ایاز اور سعد اللہ خان ویڈیو لنک کے…

Read More