جامعہ زرعیہ کا پارب کیساتھ زرعی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے مابین زرعی تحقیق میں باہمی تعاون‘ بزنس آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔جامعہ زرعیہ میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر نور الاسلام اور وائس چانسلرڈاکٹر اقبال ظفر نے یادداشت پر دستخط کئے ۔ پارب یونیورسٹی ماہرین کی بیرون ملک ٹریننگ یا کسی ورکشاپ‘ کانفرنس یا سیمینار میں شرکت کیلئے معاونت کرے گا جبکہ یونیورسٹی میں سائنسی کانفرنس‘ ورکشاپ یا سیمینار کے انعقاد میں بھی تعاون…

Read More

فیصل آباد پولیس کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے سرگرم

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے لگی۔ پولیس اہلکار کاروبار رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔ پولیس اہلکار وصولیوں کیلئے غیرقانونی طور پر اپنااثرو رسوخ اور محکمانہ اختیارات کا غیرقانونی استعمال کھلے کرتے ہیں ۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں کاروباری لین دین کی پولیس کے ذریعے وصولی…

Read More

وفاقی اور پنجاب حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کو دیوالیہ کر دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔دونوں حکومتوں نے کارپوریشن کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ملک بھر میں سٹورز بند ہونے کا خدشہ ہے۔ نیوزلائن کے مطابق وفاقی وصوبائی حکومت کی جانب سے 26 ارب 37 کروڑ74 لاکھ47 ہزار 164 روپے کی ادائیگیاں روکے جانے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے نجی کمپنیوں کو نئے پرچیز آرڈرز جاری کرنا بند کردیئے اور درپیش…

Read More

ریلوے کو فیصل آباد سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن

فیصل آباد(نیوزلائن)ریلوے کو ایک سال کے دوران فیصل آبادریلوے اسٹیشن سے ایک ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد اسٹیشن سے ایک سال میں گیارہ لاکھ52 ہزار822 مسافروں نے ریل کا سفرکیا۔جس سے 65 کروڑ57 لاکھ13 ہزار656 روپے کی آمدن ہوئی۔مسافروں کے استقبال اور الوداع کہنے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر آنیوالے 3 لاکھ 37 ہزار441 شہریوں نے 33 لاکھ 74 ہزار410 روپے مالیت کے پلیٹ فارم خریدکر ریلوے کے مفت کی آمدن دیدی ۔چلتی گاڑیوں میں کی گئی چیکنگ کے دوران محکمہ کے ایس ٹی…

Read More

بدبودار ماحول‘ مضر صحت مواد: ونڈر بریڈ کی فیکٹری سیل

فیصل آباد(نیوزلائن)ونڈر بریڈ مضر صحت نکلی‘ انتہائی بدبودارماحول اور انسانی صحت کیلئے مضر مواد سے تیار کی جارہی تھی صوبائی وزیر خوراک نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر فیکٹری سیل کردی۔ نیوزلائن کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے اچانک ونڈر بریڈ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔عبداللہ پور میں واقع ونڈر بریڈ فیکٹری کے معائنے میں سامنے آیا کہ کارخانے میں انتہائی بدبوردار ماحول میں مضر صحت مواد سے’’بریڈ‘‘تیار کی جارہی تھی۔ کارخانے میں مضر صحت مواد کو ’’مکھن‘‘کا نام دے کر استعمال کیا جارہا تھا۔ فیکٹری…

Read More