پولیس بھرتی کیلئے سیاسی سفارشیوں کی بھرمار

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے سیاسی اور اعلیٰ افسرا ن کے سفارشیوں کی فہرستیں لمبی ہوتی جا رہی ہیں ۔ جس سے میرٹ پالیسی سوالیہ نشان اور اہل امیدواروں کو نظر انداز کئے جانے کا سلسلہ طویل ہوتا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کے مختلف طرح کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ مگر بھرتی کے عمل میں درجنوں ایسے افراد بھی شامل کر لئے گئے ہیں جو پیمائش‘ دوڑ اور ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے تھے۔فائنل…

Read More

فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملز مالکان16ارب کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(ندیم جاوید)فیصل آباد کے ٹیکسٹائل ملزم مالکان سولہ ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلے۔ ٹیکس چوری ایف بی آر کی کسی کارروائی میں سامنے نہیں بلکہ خود ٹیکسٹائل ملز کی جمع کروائی گئی ریٹرنز کے جائزے میں ہی چوری سامنے آگئی ہے۔ بااثر صنعتکار ٹیکس چوری کا اعتراف کرنے اور قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے نقصان کو پورا کرنے کی بجائے ایف بی آر حکام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کی ٹیکسٹائل ملوں نے زیروریٹ سیلز…

Read More

عالمی بینک کی میونسپل لائبریری راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کیلئے امداد جاری

راولپنڈی(نیوزلائن)عالمی بینک نے میونسپل لائبریری کی اپ گریڈیشن سمیت راولپنڈی کے 3بڑے منصوبوں کیلئے 27کروڑ روپے کی امداد جاری کردی، بینک کی شرط پر ٹاپ سپروائزرکی بھرتی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔ معلوم ہواہے کہ میونسپل کارپوریشن کے پیرودھائی بس سٹینڈ کو عالمی معیار کے مطابق بنانے ، سلاٹرہائوس کی تعمیر اورمیونسپل لائبریری کی اپ گریڈیشن کیلئے بینک نے 27کروڑ کی امدادجاری کردی اور میونسپل کارپوریشن حکام کو باقاعدہ اجازت نامہ موصول ہوگیاہے ۔ بینک کی منصوبوں کے آغازکیلئے ٹاپ سپروائزر کی تعیناتی کی شرط پر بھرتی کے…

Read More

شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

لاہور(نیوزلائن)جوہر ٹاؤن کا شادی ہال اس وقت ماتم کدہ میں بدل گیا جب ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں عمران شفیع، شہباز اور عبد الخاق شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملک اسلم اور اشرف بھٹی گروپ میں دیرینہ دشمنی تھی۔ مقتول عمران شفیع ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر…

Read More

کراچی: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا تشدد، بچی تھانے پہنچ گئی

کراچی(نیوزلائن)کراچی میں کمسن ملازمہ پر تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پی ای سی ایچ سوسائٹی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ ثنا نے بنگلے کی مالکن کے تشدد سے تنگ آکر پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سنادی، پولیس کی جانب سے معاملہ دبانے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں واقع بنگلے میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ 8 سالہ ثنانے پولیس کو بتایا ہے کہ مجھے میرے ابو اور امی ایک برس قبل بنگلے کی مالکن…

Read More