پنجاب حکومت 8ماہ میں بھی خاتون محتسب کا تقرر نہ کرسکی

لاہور(نیوزلائن)پنجاب میں خاتون صوبائی محتسب کا ادارہ حکومتی عدم دلچسپی کا شکار ہے ۔جہاں گزشتہ آٹھ ماہ سے محتسب ہی موجود نہیں ، ادارے کی دوسری خاتون محتسب فرخندہ وسیم کی مدت ملازمت گزشتہ برس اپریل میں ختم ہو گئی تھی، تاہم آٹھ ماہ سے زائد عرصہ گزر نے کے باوجود اہم ترین عہدے پر کوئی نئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی،علاوہ ازیں ادارے میں ڈائریکٹر آئی ٹی ،کنسلٹنٹ اورسیکرٹری کی اہم ترین 3 سیٹیں بھی خالی ہیں،جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے ماہانہ فنڈنگ سے چلنے والے ادارے…

Read More

اسلام آباد پولیس کو بین الاقوامی سطح کی مثالی فور س بنا ئینگے، آئی جی

اسلام آباد(نیوزلائن)اسلام آباد پولیس کے تمام تھانہ جات میں تعینات ہیومن رائٹس اینڈ کمیونٹی پولیس آفیسرز کی ٹریننگ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ،ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ،روزن کے نمائندگان اور تمام تھانہ جات کے ہیومن رائٹس اینڈ کمیونٹی پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام آفیسرز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…

Read More

امریکا نے بھٹو دور میں امداد بند کی ہم بھوکے نہیں مرے، ڈاکٹرقدیر

کراچی(نیوزلائن) ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ امریکا نے بھٹو صاحب کے زمانے میں امداد بند کی تھی ہم تب بھی بھوکے نہیں مرے تھے۔ میں یہ نہیں کہتاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کرلیں مگر ہمیں برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے جماعت اسلامی سے ہمیشہ شکایت رہی ہے، قاضی حسین احمد میرے دوست تھے اکثر ان سے ملاقات ہوتی تھی میں کہتا تھا کہ لوگوں کو آپ صحیح راستے پر ڈال دیتے مگر ایسا نہیں ہوا، انھوں نے مجھ سے کہاکہ…

Read More

پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے10ہزار سیٹھوں کازیرتعمیرکاڈرامہ

ملتان(نیوزلائن)پراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے زیرتعمیرکاڈرامہ،10ہزارسے زائد کمرشل و رہائشی عمارتوں کاانکشاف ہواہے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز نے 10ہزار سے زائد ایسی کمرشل ورہائشی عمارتوں کا کھوج لگا لیا ہے جن کے مالکان نے گزشتہ3سال سے تعمیر مکمل ہو نے کے باوجودپراپرٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں زیر تعمیر لکھوا یا ہو اتھا۔ محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ان کمرشل و رہائشی بلڈنگز مالکان کو آخری نوٹسزبھجوا د ئیے۔ ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں عمارتیں سیل کر کے ٹیکس وصول…

Read More

کالعدم تنظیموں کی نئی فہرست، فلاح انسایت فاؤنڈیشن بھی شامل

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد کالعدم تنظیموں کی تعداد 72 ہو گئی۔ نئی فہرست میں جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن بھی شامل ہیں۔ حکومت نے تمام کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کسی تنظیم اور افراد کو عطیات نہ دیں۔ پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ شہری کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی…

Read More