سٹی ٹور بس سروس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، رفیق رجوانہ

راولپنڈی()گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کی کارکردگی جانچنے کیلئے 2013ء اور 2018ء کے راولپنڈی کافرق واضح ثبوت ہے ۔ پی ٹی ڈی سی کی سٹی ٹور بس سروس سے مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا، پاکستان عالمی سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش ملک ہے ۔ یہاں کے دلکش مناظر، وادیاں ، ثقافت اورموسم منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ملکی بقاء اور سالمیت کیلئے ہم سب کو پاکستانی بن کر سوچنا اور تمام اختلافات پس پشت ڈال کر کام کرنا ہوگا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور…

Read More

کراچی کے تربیت یافتہ نوجوان ملک کی قیادت کرینگے ،گورنر

کراچی (نیوزلائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ کراچی کے تربیت یافتہ نوجوان مستقبل کے پاکستان کی قیادت کریں گے ۔ ملک سے بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی جڑ کو ختم کرنا ہے تو نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی اس حوالے سے محمد احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل جو کام کررہا ہے وہ بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ایک سال میں ساڑھے 17ہزار طالب علموں کو عملی تربیت کی سہولت مہیا کی گئی۔ ہماری خواتین معاشرے کی ترقی اور آئندہ…

Read More

اے ڈی خواجہ فارغ: دستی کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزلائن)وفاقی کابینہ نے اے ڈی خواجہ کی جگہ پولیس گروپ کے 22گریڈکے افسر سردار عبدالمجید دستی کوآئی جی سندھ لگانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ۔ سندھ حکومت نے سردار عبدالمجید دستی، مہر خالق داد لک اور آئی جی پنجاب عارف نواز کے ناموں پر مشتمل سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی، تاہم سمری میں سردار عبدالمجید کو آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی، اے ڈی خواجہ نے آئی جی سندھ…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی بااثر کولڈ ڈرنک مافیا کے سامنے بے بس

لاہور (نیوزلائن)بااثر کولڈ ڈرنک مافیا کے سامنے پنجاب فوڈ اتھارٹی بے بس ہوگئی ۔تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنک کی پابندی عائد کرنے کے بعد کارروائیوں کی بجائے چپ سادھ لی ۔ ڈی جی اور ڈائریکٹر آپریشنز سمیت کوئی افسر کولڈ درنکس بارے اپنے ہی قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش بھی نہیں کر رہا۔ کولڈ ڈرنک مافیا کے پروردہ مافیا نے اس حکومتی پابندی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔سکول و کالجوں کے پرنسپل اورا ساتذہ بھی اس پابندی کو ناکام بنانے میں مافیا کے ہمنوا ہیں۔ خود پنجاب فوڈ…

Read More

قصورواقعہ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ‘2شہید

قصور(نیوزلائن)پنجاب کے شہر قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بچی کی نماز جنازہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھائی— جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ‘ننھی زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ‘چار دن گزر گئے لیکن قاتلوں کو…

Read More