صوبائی وزیر کے رشتہ دارکے ہاتھوں سرکاری فنڈز کی سرکاری افسران میں تقسیم

فیصل آباد(نیوزلائن)پنجاب حکومت نے سرکاری فنڈز کا استعمال کرکے سرکاری ملازمین کو سیاسی شخصیات کے رشتہ داروں کا بھی مرہون منت بنانا شروع کر دیا ہے۔ وزیر موصوف مصروف تھے تو سرکاری اداروں کے سرکاری افسران کو وزیر کے ایک رشتہ دارنے سیاسی ڈیرے پر اکٹھا کیا اور وزیر کے رشتہ دار جو کوئی عوامی یا سرکاری عہدہ نہیں رکھتے نے سرکاری خزانے سے جاری ہونے والے سرکاری فنڈز کے چیک سرکاری اداروں کے سرکاری افسران میں تقسیم کئے ۔ یہی نہیں ‘اس کی خبر بھی سرکاری محکمہ اطلاعات سے…

Read More

زیر تربیت نرسوں کیلئے میڈیکل سائیکالوجی بارے ورکشاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام زیر تربیت نرسز کیلئے میڈیکل سائیکالوجی کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی ورکشاپ سول ہسپتال کے نرسنگ سکول میں منعقد ہوئی۔میڈیکل سوشل آفیسر عائشہ انجم نے نرسز کو مریضوں کی نفسیات،کیس ہسٹری اور مریضوں کو علاج معالجہ کیساتھ نفسیاتی طور پر بھی مضبوط کرنے کے حوالے سے لیکچر دیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں اوران کے لواحقین کیساتھ اچھا اخلاق اورزیرعلاج مریضوں کی دیکھ بھال کا خیال رکھا جائے ۔

Read More

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ہلڑ بازی کی نذر

فیصل آباد(نیوزلائن)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا اجلاس عام ممبران کی ہلڑ بازی اور شور شرابے کی نذر ہو گیا۔ممبران میں ہاتھا پائی اور بد کلامی کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غلہ منڈی کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر اجلاس عام بلایا گیا جو یونین رہنمائوں کے دوگروپوں کے درمیان ہلڑ بازی میں بدل گیا۔ اجلا س کی صدارت میاں آصف اسلم نے کی جس میں جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج، سر پرست اعلیٰ حافظ محمد…

Read More

جی سی ویمن یونیورسٹی میں ڈیجیٹل میڈیا بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد(نیوزلائن) وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کے فروغ ‘ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور ملک میں جدت لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روزہ ای روزگارورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سوشل میڈیا کی جدت کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں جن میں آئی ٹی سٹی کا قیام حکومت پنجاب کی کامیابی ہے انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ورکشاپ…

Read More

ماسٹر پلان سے نجی ہاؤسنگ مالکان کو نوازنے کی سازش تیار

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی ایف ڈی اے ماسٹر پلان سازش کے ذریعے ایف ڈی اے حکام نجی ہاؤسنگ مافیاز کو نوازنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ماسٹر پلان کے نام پر مخصوص نجی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کو نوازنے کی سازش تیار ہے اور اس میں صرف قانونی رنگ بھرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں شتر بے مہار ہاؤسنگ کالونیوں کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ماسٹر پلان 2035تشکیل دیا۔ جس سے نجی ہاؤسنگ کالونیوں کو نکیل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ماسٹر پلان 2035کی تیاری کیلئے…

Read More