شہباز شریف نیب کے ریڈار پر آ گئے:22 جنوری کو طلب

لاہور(نیوزلائن)نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق، نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ نیب حکام نے شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔ تاہم، ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موڈول نہیں ہوا۔ نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب…

Read More

ڈسٹرکٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی

فیصل آباد (نیوزلائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ گرلز والی بال چمپیئن شپ پنجاب کالج فاروومن نے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق گرلز ہائر سکینڈری سکول گٹی میں جاری گرلز والی بال ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف گرلز تعلیمی اداروں کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق فرسٹ پوزیشن پنجاب کالج فاروومن نے حاصل کی،سیکنڈسمن آباد ڈگری کالج فاروومن،تھرڈسمن آباد گرلزسکول نے حاصل کی جن میں بالترتیب 20ہزار، 10ہزار، 5ہزارروپے اورٹرافیز تقسیم کی گئیں جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی پنجاب کالج کی عشرت اورڈگری کالج کی رابعہ قرارپائیں۔اس موقع…

Read More

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری

لاہور(نیوزلائن)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے 22 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ صحت کے محمد اشرف سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار سینر فارمیسی ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ان کی تقرری، تبادلے اور تادیبی کارروائی کا انتظامی کنٹرول وزرات صحت کے پاس تھا لیکن 24 اگست2017 ءکو لاہور سمیت22 اضلاع…

Read More

اپوزیشن کا مشترکہ جلسہ، شیخ رشید اسمبلی رکنیت سے مستعفی

لاہور(نیوزلائن) مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کا جلسہ اختتام پذیر ہو گیا ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مشترکہ جلسے میں اسمبلی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے استعفوں کے حوالے سے اپنی پارٹی سے مشاورت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر شیخ رشید سے آملیں ، اس سے قبل سابق صدر آسف زرداری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا…

Read More

کریسنٹ ٹیکسٹائل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ ٹیکس چوری میں ملوث نکلی

فیصل آباد(احمد یٰسین)ملک کا معروف صنعتی گروپ کریسنٹ ٹیکسٹائل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس چوری پکڑ کروصولی کیلئے نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں۔تاہم بااثر گروپ اپیلوں اور حکم امتناعی کا سہارا لے کر چوری کیا گیا ٹیکس ہضم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔نیوزلائن کے مطابق کریسنٹ ٹیکسٹائل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔کریسنٹ ٹیکسٹائل کے جمع کروائے گئے گوشواروں کا جائزہ لینے پر ایف بی آر حکام کے سامنے آیا کہ کریسنٹ…

Read More