انسٹالمنٹ کارپوریشن کی آڑ میں سود کا کاروبارکھلے عام جاری

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں اشیاء ضروریہ کی انسٹالمنٹ کے کاروبار کی آڑ میں بڑے پیمانے پر سود کا دھندا کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس سود کا مکروہ دھندہ انسٹالمنٹ کی آڑ میں کرنے والے گھناؤنے چہروں سے آگاہ ہے مگر ان کیخلاف ایکشن لینے اور قانون کے شکنجے میں جکڑنے کی بجائے انہیں ’’پروٹوکول‘‘ دینے میں مصروف رہتی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں کھلے عام سود کا مکروہ دھندہ کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو سود در سود کے سسٹم میں جکڑا جا رہا ہے ۔ بڑی تعداد…

Read More

نیشنل ہسپتال فیصل آباد بھی ٹیکس چوروں کی لسٹ میں شامل

فیصل آباد(احمد یٰسین)اپنے تائیں خدمت خلق کا تاثر دینے مگر عوام کو لوٹنے والا پرائیویٹ ہسپتال ’’نیشنل ہسپتال فیصل آباد‘‘ ٹیکس چوری میں ملوث نکلا۔ نیشنل ہسپتال کی 84لاکھ 45ہزار روپے کی ٹیکس چوری پکڑ کر ایف بی آر نے وصولی کیلئے نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق نیشنل ہسپتال کے اپنی آمدن و اخراجات کے جمع کروائے گئے گوشواروں کا جائزہ لینے پر ایف بی آر حکام پر انکشاف ہوا کہ ہسپتال کے مالکان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ ایف بی آر نے ان کے گوشواروں…

Read More

عمران خان کرپشن کی سیاست ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ حافظ ممتاز

فیصل آباد(نیوزلائن)تحریک انصاف این اے79 کے رہنما حافظ ممتاز احمدنے کہا کہ عمران خان کے ویژن ’’نیاپاکستان ‘‘ کو مخالف سیاستدانوں نے غلط رنگ دے کرقوم کوگمراہ کرنے کا عجیب پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ’’نیاپاکستان ‘‘کا مطلب ہے کہ ملک میں 70سال سے جاری کرپشن کا باب بند ہو ،ملک پاکستان میں سانحہ قصور زینب جیسے واقعات ختم ہوں،ملک دیوالیہ ہونے کی بجائے ترقی کرے،معیشت بہتر اورمضبوط ہو،پاکستانی کرنسی کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ ہو،غریب عوام کو سوکھی روٹی، پھٹے ہوئے کپڑے اور کچا مکان نہیں…

Read More

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چینی نمک پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی(نیوزلائن) اجینو موتو،جسے چینی نمک بھی کہا جاتا ہے، ہمارے ہاں گزشتہ کچھ سالوں سے بہت مقبول ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے شہریوں کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ یہ صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد اس کے نقصانات ثابت ہونے پر اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سائنٹیفک پینل کی تحقیق میں پتا چلا کہ اجینو موتو یا چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جوسر درد، دل کی بے ترتیب…

Read More

چین کے طلبا دفد کا آئی ایس پی آرکا دورہ

راولپنڈی(نیوزلائن)چین کی چھ مختلف یونیورسٹیز کے طلبا پر مشتمل دفد نے آئی ایس پی آرکا دورہ کیا جس میں انہوں نے پرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے بارے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔طلبا کے دفد نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنی مسرت اورپاک چین دوستی کے حوالے سے اپنے آباﺅ اجداد کی جانب سے سنی ہوئی باتوں کے بارے میںجان کر خوشی کا اظہار کیا۔ دفد میںتیسنگ ،فوڈان،پی کنگ اور سی چوہان یونیورسٹیز کے طلبا شامل تھے۔

Read More