پولیس وردی استعمال کرکے بزنس کمیونٹی کی ریکوری کرنے لگی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد پولیس نے وردی کا ناجائز استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔ وردی کا استعمال کرکے کاروباری لین دین کی وصولیوں کیلئے طاقتور بزنس کمیونٹی کی ایجنٹ کا کردار ادا کیا جا رہا ہے صرف چھوٹے اہلکار ہی نہیں ’’چھوٹے وڈے ‘‘تھانیدار اور اعلیٰ افسران بھی اس دھندے میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔پولیس اہلکار کاروباری رقوم کی واپسی کیلئے سرگرم ہوتے ہیں اور وصول شدہ رقوم میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ تمام کارروائی قانون سے بالاتر ہو کر اور قواعدوضوابط سے ہٹ کر کی جاتی ہے۔…

Read More

فیصل موورز کی ساڑھے 15کروڑکی ٹیکس چوری پکڑی گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)معروف ٹرانسپورٹ گروپ فیصل موورزکے ساڑھے 15کروڑ کے لگ بھگ ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری صرف فیصل موورز گروپ کا ایک ادارہ فیصل موورز کیرج کنٹریکٹرپرائیویٹ لمیٹڈ کرتا پایا گیا ہے ۔ رپورٹ میں اس گروپ کے دیگر اداروں کی ٹیکس ادائیگی بارے تفصیلات شامل نہیں ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ فیصل موورز کیرج کنٹریکٹرپرائیویٹ لمیٹڈ 15کروڑ 43لاکھ 53ہزار 723روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہے۔ یہ ٹیکس چوری صرف…

Read More

پولیس پٹرول پمپ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے

فیصل آباد(احمد یٰسین)پولیس پٹرول پمپ فیصل آباد کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔معاملے میں پمپ انچارج کے علاوہ نقدی محرر‘ اکاؤنٹ آفیسر اور بعض اعلیٰ افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کروڑوں روپے کا ہیر پھیر کرنے کے علاوہ جعلی کمپنی سے پمپ کا بوگس آڈٹ بھی کروا لیا گیا۔ آر پی او‘ سی پی او اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن معاملے کا علم ہونے اور انکوائری میں ملزمان کے گھپلوں میں ملوث ہونے کاثابت ہونے کے باوجود بااثر ملزمان کیخلاف ایکشن نہیں لے رہے…

Read More

جڑانوالہ:ن لیگ کے گمشدہ رکن قومی اسمبلی اچانک نمودار ہوگئے

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ کے گمشدہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اچانک اپنے حلقہ انتخاب میں نمودار ہوگئے۔ طلال چوہدری 2013کے الیکشن کے بعد سے اپنے حلقہ انتخاب سے غائب پائے جا رہے تھے۔ ان کی تلاش کیلئے جڑانوالہ میں متعدد بار شہریوں کی طرف سے بینرز لگائے گئے۔ اہل حلقہ نے کئی بار ان کی واپسی کی اپیل کیلئے پرامن مظاہرے کئے مگر اس کے باوجود شریف فیملی کے دفاع کیلئے اسلام آباد میں مصروف طلال بدر چوہدری کو جڑانوالہ تشریف آوری کا وقت…

Read More

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے650ورکرز کو ڈیوٹی معاف

فیصل آباد(نیوزلائن)ایف ڈبلیو ایم سی کے 650ورکرز کو ڈیوٹی معاف کردی گئی۔ ڈیوٹی معافی کے عوض نذرانہ لیئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ہر وقت مین پاور کی کمی کا رونا رونے والے ادارے میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز سے ڈیوٹی نہ لینے سے شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں کردی ہے۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیرقانونی طور پر ساڑھے چھے سو کے لگ بھگ ورکرز کو ڈیوٹی ’’پکی‘‘ معاف کردی گئی ہے۔ ان ورکرز سے معمول میں ڈیوٹی لی جارہی ہے اور نہ…

Read More