بہبودآبادی فیصل آباد کی کارکردگی ناقص قرار‘ نگرانی کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفےئر فیملی پلاننگ کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور فیملی پلاننگ سٹاف کی کارکردگی کی چیکنگ کرنے اور بہبودآبادی سٹاف کی تسلسل کیساتھ نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمیاں آفتاب احمد کی صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں خواتین ارکان صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا اور ڈاکٹرنجمہ افضل کے علاوہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت…

Read More

فیصل آباد کی عوام نواز شریف کے جلسے کاانتظار کر رہی ہے‘ثناء اللہ

فیصل آباد (نیوزلائن) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی عوام میاں محمد نواز شریف کے جلسے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے کیونکہ وہ ابھی بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور تاریخ ساز جلسہ میں جوش و جذبے سے شرکت اور میاں محمد نواز شریف سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔پنجاب حکومت کے اطلاعات و نشریات کے سرکاری ادارے ڈی جی پی آر کی جاری کردہ خبر کے مطابق یہ باتیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں…

Read More

نوازشریف کا جلسہ:ن لیگ کاایک دھڑامکمل لاتعلق

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے جڑانوالہ میں شیڈول جلسے سے ن لیگ کا ایک دھڑا مکمل لاتعلق کھڑا ہے۔سابق میئر چوہدری شیر علی ‘ ان کے صاحبزادے عابد شیر علی اور ان کے دھڑے کے متعدد رہنما کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔چوہدری شیر علی جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ پاور شو کیلئے وہ فیصل آباد میں جلسہ کرنے کے حمائتی رہے ہیں اور اب بھی وہ میاں نواز شریف کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ چوہدری شیر…

Read More

نوازشریف کا جڑانوالہ جلسہ : ریاستی مشینری کا بھرپور استعمال

فیصل آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ سے ناہل قرار دئیے گئے قائد میاں نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ کامیاب کروانے کیلئے فیصل آباد میں ریاستی مشینری کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ ن لیگی رہنما انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز سرکاری دفاتر میں کر رہے ہیں جبکہ جڑانوالہ میں سرکاری خرچ پر جلسہ گاہ کو تیار کیا جا رہا ہے۔نیوزلائن کے مطابق وزارت عظمیٰ سے عدالتی فیصلے پر نکالے جانیوالے ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں۔ جلسوں میں…

Read More