فیصل آباد کی صحافت:میڈیا مالکان کے ہاتھوں یرغمال

فیصل آباد(ندیم شہزاد)ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی صحافت کو میڈیا مالکان نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ صحافت کو مقدس پیشے کی بجائے لوٹ مار اور ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کرنے کا وطیرہ ہے۔ چند ایک کے سوا تمام اخبارات اور ٹی وی چینل اسی ڈگر پر چل رہے ہیں اور صحافت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں صحافت کے نام پر لوٹ مار کے لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچا ہوا ہے۔چند کے ناموں کے سوا کوئی…

Read More

طاہر رشید ایف یو جے کے صدر‘ ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (نیوزلائن) سینئر صحافی طاہر رشید فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ندیم جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ ایف یو جے کے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے پولنگ گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوئی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی دلشاد خان اور ممبران کمیٹی وسیم نواز اور فیض احمد آفریدی نے الیکشن عمل کی نگرانی کی۔ کل ممبران 236 ممبران میں سے 168 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ نومنتخب صدر طاہر رشید نے 152‘ جنرل سیکرٹری ندیم جاوید نے 156‘فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 124…

Read More

نوازشریف جلسہ:31ارکان اسمبلی 5ہزار کرسیاں بھرنے میں ناکام

فیصل آباد(احمد یٰسین)جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور لیگی قیادت کیلئے چیلنج بنا رہا۔ بھرپور کوششوں کے باوجود فیصل آباد کی لیگی قیادت اور 31ارکان اسمبلی مل کر بھی پانچ ہزار کرسیوں کی جلسہ گاہ بھرنے میں ناکام رہے۔ ن لیگ یوتھ ونگ اپنی قیادت کیلئے بندے اکٹھے کرنے میں ناکام رہی۔فیصل آباد کے قریبی علاقوں ننکانہ صاحب‘ شاہکوٹ کے علاقوں سے بھی ارکان اسمبلی اور لیگی رہنما جلسہ گاہ میں آئے مگر جلسہ بھرنے میں انکا ساتھ بھی معاون ثابت نہ ہو…

Read More

مجھے ہمیشہ سازش سے ملک کی خدمت سے روکا گیا، نوازشریف

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایک نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا۔ جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں وہ پورا کرتا ہوں، لیکن مجھے ہمیشہ ایک سازش کے تحت ملک کی خدمت سے روکا گیا، 1999 میں بجلی کی کمی نہیں تھی، دہشت گردی کا نام و نشان نہیں تھا ملک ترقی کررہا تھااور پاکستان ایشین ٹائیگر اور ایٹمی طاقت بن کرابھر رہا تھا لیکن مشرف نے مارشل لا لگا کرستیا ناس…

Read More

اٹھو نواز شریف کے دشمنوں کو سبق سکھا دو، مریم نواز

جڑانوالہ(نیوزلائن) مسلم لیگ نون کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن پھر بھی اس کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پانامہ میں نواز شریف کا نام نہیں تھا لیکن انہیں پھر بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے اہل جڑانوالہ سے استفسار کیا کہ جہاں منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا جائے کیا ایسا پاکستان چاہئے؟ جہاں عوام کے ووٹوں…

Read More