توہین عدالت:طلال چوہدری 6فروری کو سپریم کورٹ طلب

فیصل آباد(نیوزلائن)عدلیہ مخالف تقریر کرنے اور عدالت عظمیٰ کے ججوں کے حوالے سے نازیبا الفاظ کہنے پر سپریم کورٹ نے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کو 6فروری کو طلب کرلیاہے۔عدالت نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیا ہے اور انہیں 6فروری کو پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ طلال چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر متعدد مرتبہ عدالت عظمیٰ اور ججوں کو ہدف تنقید بنایا۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے دوران انہوں…

Read More

وزیراعظم ترقیاتی پروگرام: 20کروڑ کی 64سکیمیں منظور

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈویژنل عملدرآمد ورابطہ کمیٹی برائے وزیراعظم قومی ترقیاتی پروگرام نے 20کروڑ روپے کی لاگت سے 64سکیموں کی منظوری دیدی ہے۔منظور کی گئی سکیموں میں سڑکوں وگلیوں،قبرستانوں کی چار دیواریوں کی تعمیر،بجلی وسوئی گیس کی فراہمی،سکولوں کی چار دیواریاں،فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت کمشنر مومن آغا نے کی جبکہ اجلاس میں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم قومی ترقیاتی پروگرام کے تحت منظورہونے والی ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل…

Read More

چکن پاکس بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے واک

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیراہتمام لاکڑا کاکڑا (چکن پاکس)سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے متعلق شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک منعقد ہوئی جس کی قیادت وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کی۔سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیلتھ برائے متعدی امراض ڈاکٹر بلال احمد،محکمہ صحت کے دیگر افسران وسٹاف کے افراد کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی واک میں شریک تھے۔آگاہی واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی…

Read More