لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ضلع بھر کی یونین کونسلز میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری عوامی بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سکیموں کی مقررہ مدت کے اندرتکمیل کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمدنوید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کی یونین کونسلز میں 92کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈزسے گلیوں کی پختگی ونالیوں کی تعمیر اور پارکوں…

Read More

فیصل آباد کے19 میرج ہال دو کروڑ کی ٹیکس چوری میں ملوث

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے19 بڑے میرج ہال دو کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔نام نہاد شرفاء کے ان ہالوں سے ٹیکس وصولی ایف بی آر کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے بیس بڑے میرج ہالوں کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہ دو کروڑ سے زائد کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کینال روڈ پر واقع وکٹورین بینکوئیٹ کی سال 2017میں15لاکھ 35ہزار 213روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس چوری کرنا پکڑا…

Read More

حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی‘ شیخ ندیم

فیصل آباد(نیوزلائن) ایوان صنعت وتجارت کے سابق سینئرنائب صدرشیخ ندیم اللہ والا نے کہاہے کہ پاکستان کی تاجر برادری نا مساعد حالات کے باوجود معیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہی ہے لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ود ہولڈنگ ٹیکس، مختلف محکموں کے ذریعے ٹیکسز کی وصولی اور شرح میں بے پناہ اضافے سے کاروباری طبقے کیلئے کاروبا رچلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ تاجر طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگی…

Read More

نواز شریف اپنے لئے الگ قانون چاہتے ہیں‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (نیوزلائن)مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف دشمن کے ایجنڈ پر چلتے ہوئے اداروں کیخلاف عوام کے ذہنوں میں نفرت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔میاں نواز شریف عدالتوں کے انصاف کیلئے دو پیمانے کی بات کرکے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ عام آدمی کیلئے کوئی اور قانون ہے اور شریف فیملی کیلئے من پسند قانون رائج ہونا چاہیے نواز شریف عملی طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں جیل اب نوازشریف کا مقدر بن چکی…

Read More