جی سی یونیورسٹی نے نوٹ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں دیدیں

فیصل آباد(عاطف چوہدری)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ’’نوٹ ‘‘ کمانے کیلئے بوگس ڈگریاں جاری کردیں۔ ایچ ای سی یونیورسٹی کی جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے انکاری ہے اور بھاری فیسوں اور سالوں کی محنت کے بعد ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔نیوزلائن کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے طلباء و طالبات کوبوگس ڈگریاں جاری کردیں ۔سینکڑوں کی تعداد میں جاری ہونے والی یہ بوگس ڈگریاں طلبہ کیلئے ردی کاغذ سے زیادہ ثابت نہیں ہو رہیں۔بھاری تعداد میں یہ بوگس ڈگریاں موجودہ…

Read More

محکمہ انہارفیصل آباد میں پچاس کروڑ کا کرپشن سکینڈل

فیصل آباد (عاطف چوہدری)فیصل آباد ریجن میں محکمہ انہارکے آبیانہ کی پچاس کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ کرپشن سکینڈل میں چیف انجینئر انہار‘ پیڈاحکام‘ فارمر آرگنائزیشنز کے عہدیدار اور متعدد دیگر افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیوزلائن کے مطابق محکمہ انہار فیصل آباد ریجن میں پچاس کروڑ روپے سے زائد کا آبیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ کسانوں سے آبیانہ وصول کرلیا گیا ہے مگر اسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے سرکاری افسران اور کسان تنظیموں نے آپس میں بندربانٹ کرلی۔ایسا ریجن کی…

Read More

کرپشن کنگ افسران کے محافظ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فارغ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈی جی انٹی کرپشن کرپشن کنگ افسران کے محافظ ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آبادڈاکٹر ارشاد احمد کو فارغ کردیا ہے اور ان کی خدمات سروسز ڈیپارٹمنٹ کو واپس کردی ہیں۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن تعیناتی کے دوران ڈاکٹر ارشاد احمد کے حوالے سے مسلسل رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ کرپشن میں ملوث اعلیٰ افسران کا تحفظ کررہے ہیں ۔ ان کے دور میں کرپشن کے کئی میگا سکینڈل سامنے آئے مگر ان پر کارروائی نہ ہوسکی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شکایات کو بغیر کسی کارروائی…

Read More

شہباز شریف کا شاہی فرمان‘کلاس رومزمنصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

فیصل آباد (ندیم جاوید)وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہی فرمان کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں نو سو سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیاہے۔ جبکہ منصوبے کی لاگت میں بھی تیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔دو سال سے نئے کلاس رومز کے منصوبے کے ٹینڈرز کی نیلامی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد ریجن کے علاقوں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا…

Read More