فیصل آبادمیں صحافی کالونی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے‘ سلمان غنی

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صحافی کالونی یہاں کے صحافیوں کا حق ہے۔ پنجاب حکومت فیصل آباد کے صحافیوں کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے ۔ اور حکومت اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کوئی گروپ بھی باہر نہ رہے ۔ سب کی مشاورت سے فیصل آباد میں صحافی کالونی کا قیام ممکن ہو سکے اور اس کے لئے…

Read More

پنجاب کے 80فیصد گارڈز کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی

لاہور (نیوزلائن)پنجاب کے 80فیصدرجسٹرڈ سکیورٹی گارڈزکی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہو سکی۔سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر ہی گارڈز بنکوں‘ پرائیویٹ اداروں‘ یونیورسٹیوں‘ کالجوں‘ ہسپتالوں‘ رہائشی کالونیوں‘ پبلک مقامات پر ڈیوٹیاں کررہے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں۔نیوزلائن کے مطابق پنجاب میں 311رجسٹرڈسکیورٹی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 30ہزار 244گارڈز کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کمپنیوں کو اپنے گارڈز کی سکیوری کلیئرنس کروانے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ گارڈز کے مجرمانہ ریکارڈ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے خدشات…

Read More

ناقص سکیورٹی پر منروا تھیٹر کو’’ سیل ‘‘کرنے کی سفارش

فیصل آباد(نیوزلائن)ناقص سکیورٹی اور لڑائی جھگڑے ‘ فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے منروا تھیٹر کمپلیکس کو سیل کرنے کی سفارش کردی گئی۔ اس کملیکس میں منروا تھیٹر کیساتھ منروا سینما ‘ سٹار سینما‘ سٹار تھیٹر اور شاپنگ سنٹر بھی شامل ہیں۔فیصل آباد پولیس نے منروا تھیٹر بلڈنگ کو سیل کرنے کیلئے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔نیوزلائن کے مطابق راجباہ روڈ پر بیرون جھنگ بازار واقع منروا تھیٹر کمپلیکس میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول ہیں۔ متعدد بار وہاں فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔ فائرنگ میں شہریوں…

Read More

مہنگی بجلی نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کردیا‘ زاہد توصیف

فیصل آباد (نیوزلائن )سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وتحریک انصاف کے رہنما رانا زاہد توصیف نے کہاہے کہ سستی بجلی گھریلو ‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے محض ایک خواب بن گیاہے اور بھاری بلوں کی ادائیگی عوام کیلئے’’ وبال جان ‘‘ بن گئی ہے جبکہ ٹیرف میں تبدیلی کے باعث سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین مشکلات سے دو چار ہوچکے ہیں ‘ گزشتہ چند ماہ سے ٹیرف میں تبدیلی کے باعث 100سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی انتہائی مشکل ہوچکی…

Read More

الیکشن نواز شریف کی مقبولیت ثابت کریں گے‘ کاشف رندھاوا

فیصل آباد (نیوزلائن)صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف کوملک کو ایٹمی قوت بنانے کی سزادی جارہی ہے‘سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم صدمے سے دوچارہے‘انتخابات ثابت کردینگے کہ میاں محمدنوازشریف ملک کے مقبول ترین رہنمااورسیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کوسیاست سے آؤٹ کرنے والوں کاخواب کبھی پورانہیں ہوسکے گا۔ملک کے ادارے اپنی حدودسے تجاوزکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے مگریہاں پارلیمنٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔پارلیمنٹ کے فیصلوں کیخلاف…

Read More