بڑا ڈان فارغ کرادیا‘ اب چھوٹے کی باری ہے‘عمران خان

لاہور(نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 29اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بتا دیں گے لاہور تحریک انصاف کا ہے ، 2018انتخابات کا سال ہے اور عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا نیا پاکستان بنے گا یا مجھے کیوں نکالا کا پاکستان رہے گا،نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہو سکتا،وزیر اعظم کا چیف جسٹس سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا یہ کوشش تھی کہ سارے معاملے میں سے کسی نہ کسی طرح…

Read More

بلاول بھٹو کا وفاق پر سندھ کو پانی کیلئے ترسانے کا الزام

سانگھڑ(نیوزلائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کسی کو کیوں نکالا گیا، وہ خوشحالی، روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور ان…

Read More

الیکشن جیتنے والوں کی گردن پر بوٹ‘ سرپر ہتھوڑا ہوگا

اسلام آباد(نیوزلائن)دنیا کا معتبر جریدہ ’اکانومسٹ‘ پاکستان کی صورت حال پر لکھتا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان کے کوئی پہلے’سیلیبرٹی جج‘ نہیں ۔بیشتر وکلا عدلیہ کے دوبارہ شہ سرخیوں میں آنے پر صدمے سے دوچار ہیں،رواں برس کے آغاز سے تقریباً 30 ازخود نوٹس (سو موٹو) لیے جاچکے ہیں۔ عدلیہ 30 لاکھ مقدمات کے بوجھ تلے دبی کراہ رہی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات نے قومی سیاست کو خراب کردیا ہے،چیف جسٹس کے اسپتالوں کے دور ے مسلم لیگ نواز کےلئے نقصان دہ ہیں،ان کی شکایات کا…

Read More

میئر کے بھائی نے کار ریس کیلئے ایف ڈی اے سٹی اجاڑ دیا

فیصل آباد(نیوزلائن)میئر کے بھائی نے کار ریس کیلئے ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے100درخت جڑ سے اکھاڑ دئیے۔ ایف ڈی اے سٹی میں اودھم مچاڈالا۔ ڈپٹی کمشنر کے مراسلے کیساتھ پر کارریس کے انتظامات کرنیوالے میئر کے بھائی نے ایف ڈی اے کی اراضی کو استعمال کرنے کیلئے ایف ڈی اے حکام سے اجازت لینا بھی گوارہ نہ کیا۔ بھائی کی کارستانیوں پر ڈی جی ایف ڈی اے شدید ناراض‘ درختوں کی کٹائی اور ہاؤسنگ سکیم کو اجاڑنے والے اقدامات سے نہ روکنے پر عملے کی سرزنش کر ڈالی۔نیوزلائن…

Read More

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ آٹھ کیس عدالت بھیجنے کا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹورز چلانے،عطائی ڈاکٹرز اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 8کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز میاں آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کی رپورٹ پر میڈیکل سٹورز مالکان کا موقف سنتے ہوئے دوکووارننگ،6 کیسزکو آئندہ سماعت تک موخرکردیا گیا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عارف شہزاد،ممبرز کمیٹی کیپٹن ڈاکٹر محمد صدیق،ڈرگ انسپکٹرز محسن اصغر،غلام مصطفی،محمد ذیشان،ڈپٹی پراسیکیوٹرسجیلہ…

Read More