ہراساں کرنے پر تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج

فیصل آباد(نیوزلائن) تاجروں کو بلاجواز ہراساں کئے جانے کے خلاف تاجر ایف بی آر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے‘ کارخانہ بازار میں ٹائر جلا کر ایف بی آر کے خلاف مظاہرہ اور نعرہ بازی کی گئی۔نیوزلائن کے مطابق تاجر تنظیموں نے ایف بی آر کی جانب سے تھانہ ریل بازار میں من گھڑت‘ بوگس اور جھوٹی درخواست دیئے جانے اور تاجروں کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاجر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر تھانہ ریل بازار بھی گئے اور ایف بی آرکی طرف سے دی جانے والی…

Read More

فیسکو کو مخصوص میڈیا گروپ کو ’’خصوصی ‘‘اشتہاری مہم دینے کا حکم

فیصل آباد(نیوزلائن) قومی سطح پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے پر مخصوص میڈیا گروپ کو نوازنے کا حکم دیدیا گیا۔وفاقی حکومت نے فیسکو اور لیسکو کو ایک مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار روزنامہ جنگ کو 76لاکھ روپے سے زائد کے اشتہارات جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فاقی حکومت کی طرف سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے وسائل سے مخصوص میڈیا گروپ کے اخبار’’جنگ‘‘ کو حکومتی کارکردگی شو…

Read More

الیکشن قوانین‘حلقہ بندیاں :فیصل آباد میں میڈیاورکشاپ

فیصل آباد(نیوزلائن)الیکشن قوانین اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصل آباد میں صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا انعقادانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ادارے سنٹر آف ایکسی لینسی فار جرنلزم نے کیا تھا۔ ورکشاپ میں فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر رشید‘جنرل سیکرٹری ندیم جاوید‘ سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس شمس الاسلام ناز‘ سابق اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے حامد یٰسین‘ فنانس سیکرٹری ایف یو جے منظور عالم ایاز‘ڈاکٹر جمیل ملک ‘ شہزاد مقصود شامی‘ عرفان جاوید‘ عاطف چوہدری‘ عبداللہ…

Read More

بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہ ہوسکا

کوئٹہ (نیوزلائن)بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار امیرافضل مندوخیل جو نواز شریف کے بطور پارٹی صدر نا اہل کے ہونے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے تھے کامیابی حاصل نہیں کر سکے اس طرح بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی سینیٹر منتخب نہیں ہوسکا ،سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر مسلم (ن) کے کسی بھی امیدوار کے کامیاب نہ ہونے کے اثرات چند ماہ بعد ہونے والے عام انتخابات پر مرتب ہوں…

Read More

سینیٹ الیکشن:پنجاب ن لیگ‘ سندھ پی پی کامیاب‘ خیبر میں اپ سیٹ

اسلام آباد(نیوزلائن)سینٹ الیکشن میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ گیارہ آزاد امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ میں دس نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے پی پی پی نے اپنے ہونے کا احساس دلایا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی پانچ نشستیں جیت سکی ‘ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دو دو نشستیں جیت گئیں۔سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے حمایت یافتہ 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پیپلز پارٹی 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پررہی ہے۔ پنجاب میں ایک اپ…

Read More