موسم میں تبدیلی آتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

لاہور(نیوزلائن)موسم میں تبدیلی آتے ہی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ، شہری اور دیہی علاقوں میں3سے6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی پنکھے چلنے کے باعث بجلی کی طلب بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں تین سے چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ بجلی چوری والے علاقوں میں اس سے کئی گنا لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔…

Read More

چیئرمین کا انتخاب: سینیٹ اجلاس 12مارچ کو طلب

اسلام آباد(نیوزلائن)سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایوان بالا کا اجلاس 12مارچ کی صبح 10بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی نومنتخب 52ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد اجلاس شام 4بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ اس دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ بیلٹ سے ہوگا۔ گنتی کے فوری بعد کامیاب امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔ اور اجلاس کے دوران ہی نومنتخب چیئرمین اور…

Read More

پرچم خراب‘ حدیث غائب: پنجاب کی نصابی کتب میں غلطیوں کی بھرمار

لاہور(نیوزلائن) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی نصابی کتب میں پھر غلطیاں سامنے آگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے خلاف ورزی کرتے ہوئے امیرکی ہیروہیلن کیلر کو دوبارہ تیسرے جماعت کی انگریزی میں شامل کر لیاگیا، صفحہ نمبر 143 پر مواد تحریر ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بغیر درسی کتب میں دہائیوں سے پڑھی جانے والی معروف حدیث مبارکہﷺ کو قول لکھ کر 7 لاکھ 84 ہزار 649 بچوں تک سرکاری سکولوں میں پہنچا دیا گیا، صفحہ نمبر8 پر قوم درج ہے اسی طرح تیسری جماعت کی ایک…

Read More

پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

کراچی (نیوزلائن)قومی ایئرلائن کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں پیرس میں گرفتار کرلیا گیا پی آئی اے کی پرواز پی کے749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویرگلزارکوفرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازاسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویرگلزارکو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویرکے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی ترجمان پی آئی…

Read More

وزیرداخلہ احسن اقبال چیف جسٹس پر برس پڑے

اسلام آباد (نیوزلائن) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقت نثار نے عوامی مفاد کے معاملات کے ازخود نوٹس لے رکھے ہیں اور اس دوران ان کے مختلف قسم کے ریمارکس بھی سامنے آتے رہتے ہیں اور اب نجی ٹی وی چینل سماءکے مطابق چیف جسٹس نے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کے کیس کی سماعت کے دورران ریمارکس دیئے کہ حکومت نے 10سالوں میں کچھ نہیں کیا ۔ ان ریمارکس کے سامنے آنے پر وزیرداخلہ احسن اقبال برس پڑے اور وہ بات کہہ دی جس کے بارے میں کوئی پاکستانی تصور نہیں کرسکتا…

Read More