ن لیگ کے قائد نوازشریف بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے

لاہور (نیوزلائن)لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر دینی مدرسے کی تقریب کے دوران جوتا پھینک دیا گیا۔ جوتا نواز شریف کے کندھے اور چہرے پر لگا ۔ جوتا ایک باریش شخص نے پھینکا۔جوتا لگنے کیساتھ ہی ڈائس کے قریب موجود ایک دوسرے باریش شخص نے نعرے بازی بھی شروع کردی گئی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔نیوزلائن کے مطابق واقعہ لاہور کے ایک دینی مدرسے جامعہ نعیمیہ میں پیش آیا۔ نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جامعہ نعیمیہ کی انتظامیہ…

Read More

ن لیگ نے بوگس ڈگریاں دینے والے کو سینیٹ میں پہنچا دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)مسلم لیگ ن نے اقدار کی سیاست کے تمام دعوے پس پشت ڈال دئیے ہیں۔ بوگس ڈگریاں بیچنے والے کو پاکستان کے سب سے بڑے اور جمہوری ادارے سینیٹ میں پہنچا دیا۔ مسلم لیگ ن کی حمائت سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب سے سینیٹر بننے والے حافظ عبدالکریم نے ڈیرہ غازی خاں میں ایک غیرقانونی تعلیمی ادارہ انڈس انسٹی ٹیوٹ بنا رکھا ہے۔ انڈس انسٹی ٹیوٹ کے لاہور کی ایک یونیورسٹی کیساتھ متنازعہ الحاق کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔ بعد ازاں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیساتھ…

Read More

خواجہ آصف جیسا کام عمران خان کیساتھ بھی ہو سکتا ہے‘ رانا ثناء

لاہور( نیوزلائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئے خواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا…

Read More

چیئرمین سینیٹ الیکشن:بلوچستان پینل کی حمائت کرینگے‘ عمران خان

اسلام آباد (نیوزلائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے انوار الحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے ناموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان پینل کی مکمل حمایت کریں گی ، ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ (ن) لیگ کا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنے جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ، ہمارے سینیٹر انہیں ووٹ دینگے۔ ہفتے کو یہاں وزیراعلی بلوچستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات…

Read More

بھرے جلسے میں نوجوان نے خواجہ آصف کا منہ کالا کردیا

سیالکوٹ(نیوزلائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف کے منہ پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی ،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکر کنونشن سے وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک جانب سے ان پر نوجوان نے سیاہی اچھال دی جو خواجہ آصف کے چہرے اور سر کے بالوں پر گری اس پر قریب کھڑے لو گوں نے اس نوجوان کو دبوچ لیا اور پھر پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔…

Read More