کراچی: ہسپتال کے قریب تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی(نیوزلائن) کراچی میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ، ایم اے جناح روڈ پر ہسپتال کے قریب سے نوزائیدہ بچوں کی 3 لاشیں ملیں، پولیس واقعے میں ملوث کسی شخص یا ادارے کا تعین نہ کر سکی۔ خالقِ کائنات کی افضل ترین تخلیق کو گناہوں تلے روندنے کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر ہسپتال کے نزدیک سے تین نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے لاشیں تحویل میں…

Read More

نگران حکومت آئین سے بالاتر کوئی کام نہیں کر سکتی:نواز شریف

اسلام آباد(نیوزلائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں اور ن لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہاکہ کیا وجہ تھی کہ بنی گالااورکراچی والے سنجرانی کے دربار میں جھک گئے ،کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔عوام کے سامنے یہ معالات آنے چاہئیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ سب کس طرح اورکہاں جا کر مل رہے ہیں…

Read More

طلاق زبانی نہیں ہوتی: سپریم کورٹ کا فیصلہ

کراچی(نیوزلائن) سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر زبانی طلاق نہیں ہوتی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہلیہ کی جانب سے شوہر سے ماہانہ خرچے کے مطالبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شوہر کو نان نفقے کے لیے خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار شوہر رشید احمد قریشی کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل اپنی اہلیہ صفیہ رشید کو طلاق دے چکا ہے، اس لیے وہ اسے ماہانہ اخراجات ادا کرنے کا پابند نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ…

Read More

کسی بھی جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزلائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرقی سرحد پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے…

Read More

پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری

لاہور(نیوزلائن)رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خانصوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی ا ولاہور سمیت تمام آرپی اوز ، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو اپنے اپنے ریجن اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حساس تنصیبات ،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ…

Read More