فواد حسن فواد‘ سلمان رفیق ‘ علیم خان کی نیب میں پیشی

لاہور ( نیوزلائن) قومی احتساب بیورو ( نیب )کے طلب کیے جانے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان لاہور آفس میں پیش ہو گئے ، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں سے مختلف کیسز کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔ تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو ایمپلی منٹیشن کے طور پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کودینے کے الزام میں دوسری بار طلب…

Read More

جی سی یونیورسٹی کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد(نیوزلائن) امیرزادوں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ زیادتی کے بعد امیرزادوں نے پکڑے جانے کے خوف سے مغویہ طالبہ کی جان ہی لے لی۔ فیصل آباد پولیس نے طالبہ کے اغواء کی بروقت رپورٹ ہونے کے باوجود اس کی تلاش کیلئے اقدامات نہ کئے ۔ نواحی علاقے سے اتفاقیہ طور پر مقتولہ کی نعش ملنے اور زیادتی کے بعد قتل پوسٹمارٹم میں ثابت ہونے پر پولیس نے ’’مصنوعی چابک دستیوں ‘‘ اور آنیوں جانیوں کا مظاہرہ شروع…

Read More

جشن بہاراں میلے کا رنگا رنگ آغاز‘ شہری دیکھنے امنڈ آئے

فیصل آباد (نیوزلائن) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے زیرانتظام جشن بہاراں میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کے دوران رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔پی ایچ کے سنگ بہار کا جشن منانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امنڈ آئے۔ باغ جناح میں پھولوں کی نمائش لگائی گئی۔نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کیا۔ اس موقع پر وائس چےئرمین پی ایچ اے حاجی خالد سعید‘ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے چوہدری محمد آصف،ڈائریکٹرمارکیٹنگ پی ایچ اے طارق خاں نیازی‘ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثاراور سول سوسائٹی کے افرادکی…

Read More

ضلع کونسل کا اجلاس‘ ارکان سے ترقیاتی سکیمیں طلب

فیصل آباد(نیوزلائن)ضلع کونسل کا اجلاس وائس چےئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقارخاں کی صدارت میں نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم آرٹ کونسل میں منعقدہوا جس میں چےئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے اجلاس کا ایجنڈاپیش کیا۔وائس چےئرمین خالد پرویز ورک،رائے فیاض حسین،چیف آفیسر نعیم اللہ وڑائچ کے علاوہ یونین کونسلز کے چےئرمین صاحبان بھی موجود تھے۔چےئرمین ضلع کونسل نے ایوان کو ضلع کونسل کی ششماہی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی سے دسمبر 2017ء کے دوران مختص کردہ فنڈز سے ضلع کونسل کی حدود میں آنے والی…

Read More

گرلز گائیڈز کے عالمی دن پر فیصل آباد میں خصوصی تقریب

فیصل آباد(نیوزلائن)گرلز گائیڈز کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب پروین شاکر کمپلیکس ( لیڈیز باغ ) میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ رکن قومی اسمبلی / ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ بیگم خالدہ منصور ‘ایم پی اے فاطمہ فریحہ ‘ ایڈمن آفیسر کنڈکٹ ریاض حسین انجم ‘ سی ای او ایجوکیشن رانا محمد شبیر ‘ ڈی او سکینڈری ایجوکیشن خالد اختر ‘ ڈسٹرکٹ ٹرینر گرلز گائیڈ آمنہ احسان کے علاہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجود تھیں ۔…

Read More