شوگر ملز نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں:سردار ظفر

فیصل آباد( نیوزلائن)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کامعاشی استحصال کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب اپنے ہی مقرر کردہ نرخ 180روپے ادا کرنے کی بجائے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ۔کین ایکٹ 1934 کے تحت تما م شوگر ملیں اپنے قریبی ایریاز میں کنڈے لگانے کی پابند ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پنجاب کی شوگر ملوں نے بھی غریب کسانوں کے اربوں روپے غصب کر رکھے ہیں۔ حکومت…

Read More

پنجاب کراٹے کلب کی مارشل آرٹ مقابلوں میں پہلی پوزیشن

فیصل آباد(نیوزلائن)ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا جس میں پنجاب کراٹے کلب کی ٹیم نے 88پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یوتھ کراٹے اکیڈمی 86پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور نیشنل ایگل کراٹے کلب اورشاہین کراٹے کلب جڑانوالہ نے ‘55 55پوائنٹ حاصل کرکے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چےئرمین مارشل آرٹ چوہدری محمد ارشد گجراس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری جنرل ماجد بٹ،سیکرٹری جنرل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک اور دیگر کے علاوہ شائقین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔مارشل…

Read More

مریم اور صفدر کی 10 سالہ برطانوی ویزہ کیلئے درخواست

اسلام آباد(نیوزلائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست دیدی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کے جی نائن سیکٹر میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر آئے اور برطانوی ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے استثنیٰ ملنے پر مریم نواز لندن روانہ ہوں گی جہاں وہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گی۔ذرئع نے بتایا کہ…

Read More

رانا ثناء کی دھوکے بازی: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا جاری

لاہور(نیوزلائن)لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چیئرنگ کراس چوک مال روڈ پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے دور کے باوجود ڈیڈ لاک بر قرار رہا جس کے باعث سیون کلب جانے والی خواتین کا وفد واپس مال روڈ پر آ گیا ،محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی مال روڈ پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ بر قرار رہا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے…

Read More

کشمالہ طارق کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت شروع

لاہور (نیوزلائن) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی خاتون محتسب کشمالہ طارق کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف درخواست پرسماعت شروع کردی ہے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رحمت قریشی نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو آئین اور قوانین کے برعکس وفاقی خاتون محتسب کے عہدے پر تعینات کیا گیا،کشمالہ طارق آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت دی گئی اہلیت پر پورا نہیں اترتیں،آئین اور قوانین…

Read More