زرعی یونیورسٹی فیصل آباد: موجودہ و سابق وی سی کیلئے الگ الگ قانون

فیصل آباد(احمدیٰسین)تیرا قانون کوئی اور ہے‘ میرا قانون کوئی اور۔کے مصداق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے رشتہ دار وائس چانسلر اور ان کی جگہ تعینات ہونے والے قائمقام وائس چانسلر کیلئے الگ الگ قانون بنا دیا گیا۔سابق وائس چانسلر رانا اقرار کے سامنے تمام فیکلٹی بچھ بچھ جاتی تھی تو نئے وی سی کو کوئی لفٹ کرانے کو تیار نہیں۔ سابق وائس چانسلر کی سہولت کیلئے قوانین کو موم کی ناک بنا دیا گیا اور ہر قانونی معاملے کو رانا اقرار کی مرضی کے…

Read More

صاف پانی سکینڈل: وزیرِ اعلیٰ کے داماد نیب میں پیش نہ ہوئے

لاہور(نیوزلائن)صاف پانی سکینڈل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے داماد نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے، ان کے نمائندے نے موقف اختیار کیا کہ علی عمران ذاتی وجوہات کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔ صاف پانی کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر نیب کی جانب سے طلبی پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے نمائندے نیب کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے داماد بیرونِ ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پاور ڈویلپمنٹ…

Read More

پانچ سال میں سوا 37لاکھ پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے

اسلام آباد(نیوزلائن)وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976، قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713، جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا…

Read More

انتخابات میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے

لاہور(نیوزلائن)پاکستان میں پہلی بار آئندہ انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے ، الیکشن کمیشن نے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو ٹاسک دے دیا۔ بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے کی ایڈوانس رقم جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے جب کہ نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ…

Read More

چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی قیادت سے ناراض

لاہور(نیوزلائن)چودھری نثار کے بعد ماروی میمن بھی پارٹی پالیسی سے ناراض، ٹویٹ میں لکھا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اہم نون لیگی رہنماء ماروی میمن بھی اپنی قیادت سے ناراض ہیں، پارٹی رویوں کے خلاف بول پڑیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دل کی بھڑاس نکالی۔ ایک ٹویٹ میں خاتون لیگی رہنماء نے کہا کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پارٹی…

Read More