ایس پی ایڈمن کی ’’ہٹ دھرمی ‘‘غریب حوالدار کی جان لے گئی

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد کے ایس پی ایڈمن ‘ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور دیگر اعلیٰ افسران کی ہٹ دھرمی اور سخت گیری کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا حوالدار جان کی بازی ہار گیا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زاہد حسین طویل عرصہ سے دل کے مرض میں مبتلا تھا اور ڈاکٹرز اسے فیلڈ ڈیوٹی کیلئے’’ ان فٹ‘‘ قرار دے چکے تھے ۔فیصل آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے ہیڈکانسٹیبل کی انجیوگرافی اوردل کی شریانوں میں سٹنٹ ڈالے جانے بارے آگاہی ہونے کے باوجودفیصل آباد…

Read More

رمضان پیکج کے نام پرکروڑوں کی کرپشن ہوتی ہے:انجمن آڑھتیاں

فیصل آباد(نیوزلائن) صدر انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، لہذا رمضان کے دوران ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں سستے آٹے کے نام پرپانچ سو روپے فی من سبسڈی دینا پڑتی ہے جس میں زیادہ تر کرپشن کی نذرہوجاتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبسڈی پراربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے فصلوں کی پیداواری لاگت کوکم کیا جائے۔ کسانوں کو سستی کھاد،پانی،بجلی،ڈیزل،بیج اور زرعی آلات دئیے…

Read More

پی سی بی انڈر13 ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ :سیالکوٹ نے جیت لیا

فیصل آباد (نیوزلائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اقبال سٹیڈیم میں انڈر 13،انٹر ریجن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سیالکوٹ کی ٹیم نے جیت لیا۔اس ٹورنامنٹ میں 16ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا اورملک کے مختلف شہروں میں میچز منعقد ہوئے۔فائنل میچ اقبال سٹیڈیم میں سیالکوٹ اور راولپنڈی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں سیالکوٹ کی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بنائے جبکہ راولپنڈی کے تمام کھلاڑی 57کے سکور پر آؤٹ ہوگئے۔تقسیم انعامات کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر…

Read More

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد: موجودہ و سابق وی سی کیلئے الگ الگ قانون

فیصل آباد(احمدیٰسین)تیرا قانون کوئی اور ہے‘ میرا قانون کوئی اور۔کے مصداق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے رشتہ دار وائس چانسلر اور ان کی جگہ تعینات ہونے والے قائمقام وائس چانسلر کیلئے الگ الگ قانون بنا دیا گیا۔سابق وائس چانسلر رانا اقرار کے سامنے تمام فیکلٹی بچھ بچھ جاتی تھی تو نئے وی سی کو کوئی لفٹ کرانے کو تیار نہیں۔ سابق وائس چانسلر کی سہولت کیلئے قوانین کو موم کی ناک بنا دیا گیا اور ہر قانونی معاملے کو رانا اقرار کی مرضی کے…

Read More

شہری کو اغواء کرنے پر ساہیوال پولیس کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نیوزلائن) فیصل آباد میں غیرقانونی کارروائی کرنے اور شہری کو اغواء کرکے ساہیوال لے جانے پر ساہیوال پولیس کے تھانیدار ‘ پولیس ٹیم اور جیل اہلکار کے خلاف فیصل آباد پولیس نے عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔نواحی علاقے چک نمبر119گ ب کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ سلطان ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا کہ 8فروری کو ساہیوال پولیس کے تھانیدار صبح صادق نے سات دیگر پولیس اہلکاروں اور ایک جیل…

Read More