وزیراعلی کا دورہ چنیوٹ،ارکان اسمبلی ،ن لیگی قیادت کا بائیکاٹ

چنیوٹ (نیوزلائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چنیوٹ کے دورے پر گئے توان کے استقبال کے لئے مسلم لیگ ن کا کوئی رکن اسمبلی نہ آیا اور وہ سٹیج پر اکیلے ہی بیٹھے رہے ، شہباز شریف کی اس تنہائی کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق جب شہباز شریف منگل کے روز چنیوٹ کے دورے پر آئے تو وہاں علاقائی قیادت میں سے کسی کو موجودنہ پایا جو ان کے لئے باعث شرمند گی بنا۔ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے ایم این اے اور…

Read More

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کانگران وزیراعظم پر اختلاف برقرار

اسلام آباد(نیوزلائن)حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے میں 9 دن باقی رہ گئے لیکن نگران وزیر اعظم کی تقرری کے عمل میں اتفاق نہ ہوسکا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں پانچویں ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات 35 منٹ جاری رہی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ملاقات ہوگئی، گیم اب حکومت کے ہاتھ میں ہے، ملاقات کا اگلا دور کل یا پرسوں دوبارہ ہوگا۔ نگران وزیر اعظم کا نام اگر مجوزہ آئنی مدت کے…

Read More

نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے ابھی نہیں ہوا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوزلائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم پر اتفاق رائے ابھی نہیں ہوا ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کبھی ڈیل کی نہ کرینگے ۔ نیب کالا قانون ہے ختم نہ کرنا ہماری غلطی ہے۔ نواز شریف فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں ۔ نواز شریف کی بات کو بھارت نے اپنے مقاصد کیلئے توڑا مروڑا۔ الیکشن 2018 کے انعقاد کیلئے 28 جولائی آخری تاریخ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ…

Read More

کابینہ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کیساتھ ضم کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوزلائن)وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کونسل کو وفاقی حکومت کے امور کار کے حوالہ سے مشاورتی باڈی کے طور پر برقرار رکھا…

Read More

ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے‘ سمری تیار

اسلام آباد(نیوزلائن) وزیرِ اعظم نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی۔ صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ نیوزلائن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کر دی ہے۔ صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر کو 25، 26 اور 27 جولائی کی…

Read More