ٹیکس چوروں کے بیچ بھاری ٹیکس دینے والے سیاستدان

فیصل آباد(احمد یٰسین) فیصل آباد میں صنعتکاروں‘ بزنس مینوں اور سیاستدانوں کی ٹیکس چوری کی داستانیں تو عام ہیں۔ ٹیکس چوری کے ماحول میں متعدد سیاسی شخصیات کے بھاری ٹیکس ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق سیاسی شخصیات میں فیصل آباد میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس مسلم لیگ نے کے ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی ہونیوالے ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن نے ادا کیا۔ انہوں نے سال 2017میں 39لاکھ 8ہزار 539روپے ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن…

Read More

عمران خان کا گورنرپختونخوا کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوخط

اسلام آباد (نیوزلائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے گورنر خیبرپختونخوا کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کیلئے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو خط لکھ دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں 3 بڑی خامیوں کے باعث انتخابات کا شفاف انعقاد غیر یقینی ہے۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے پاس ابھی بھی فاٹا کے مالیاتی اور انتظامی اختیارات موجود…

Read More

طلال چودھری توہین عدالت کیس ملتوی کرنیکی استدعا مسترد

اسلام آباد (نیوزلائن)سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جسٹس گلزار احمد نے طلال چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی مشکل سے واسطہ نہیں، الیکشن لڑنا آپ کا کام ہے۔سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت، طلال چودھری کی عام انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاگیا کہ جج صاحبان خصوصی طور پر کیس کے لیے کراچی سے آئے ہیں، یہاں تقریر نہ کریں، کیس ملتوی…

Read More

فیصل آباد کی بیوروکریسی پر رانا ثناء اللہ کا مکمل کنٹرول برقرار

فیصل آباد(احمد یٰسین)کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ سی پی او سمیت فیصل آباد کی بیوروکریسی پر شہباز شریف دور میں نائب وزیر اعلیٰ کا درجہ رکھنے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا کنٹرول آج بھی قائم ہے۔ نہ صرف صوبائی محکموں بلکہ ضلعی محکموں اور بلدیاتی اداروں میں بھی رانا ثناء اللہ کی مالا جپنے والے براجمان ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ بلاشرکت غیرے اقتدار کے تمام ایوانوں پر براجمان ہیں۔ سول بیوروکریسی سے لے کر پولیس تک نیچے سے اوپر سب…

Read More

رانا افضل کیخلاف مہم پر بلدیاتی نمائندے نااہل ہونے کی توقع

فیصل آباد(احمد یٰسین)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل کیخلاف پارٹی ٹکٹ کی مہم چلانے والے یوسی چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر میونسپل کارپوریشن کے ممبر نااہل ہونے کا امکان ہے۔ ان بلدیاتی رہنماؤں کو نااہل کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ قواعد کی رو سے کوئی بلدیاتی نمائندہ الیکشن عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔ وہ کسی امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں مہم نہیں چلا سکتا۔ کسی امیدوار…

Read More