الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد وقتی طور پر روک دیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کا اجراء اور وصولی کا کام الیکشن کمیشن کے اگلے حکم تک روک دیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دیا جانا بتایا جا رہا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو ہدائت جاری کردی ہے کہ انتخابی شیڈول پر عملدرآماد روک دیا جائے۔ ایسا ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ…

Read More

لاہور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دیدئیے

لاہور(نیوزلائن)عام انتخابات کی تیاریوں کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذاتِ نامزدگی کالعدم کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کے تیار کردہ کاغذات نامزدگی آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ نئے کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تقاضے دوبارہ شامل کئے جائیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے آئینی ماہر سعد رسول کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔…

Read More

کامیابی ہماری ہے‘الیکشن ملتوی نہیں ہونے دینگے‘ نواز شریف

فیصل آباد(نیوزلائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک انٹرویو کی بنیاد پر نواز شریف پر غداری کا الزام لگایا گیا ٗ ستر سالوں سے ووٹ کو عزت نہیں دی گئی ٗ اب نعرہ نہیں ووٹ کو عزت ملے گی ٗ خیبر پختونخوا میں لوگ جھوٹے خان کو کوستے ہیں ٗخیبرپختون خوا میں کوئی منصوبہ ہی نہیں جس کا افتتاح کیا جا سکے ٗبلوچستان کی حکومت کا تختہ کس نے الٹایا تھا؟بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظورہوئی ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں ٗ…

Read More

درانی کی کتاب پر سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی‘مریم نواز

فیصل آباد (نیوزلائن) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک سازش ہوئیں لیکن کوئی وزیراعظم کو نہیں نکال سکا اور پہلی بار ڈٹ گیا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا ٗجب نوازشریف پر غداری کے فتوے لگا رہے تھے، اس ہی دوران اسد درانی کی کتاب آ گئی۔ اب نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ کیوں نہیں بلائی جاتی؟ اب مشترکہ اعلامیہ کیوں نہیں آتا؟ناانصافی کے فیصلے کو عوام ووٹ کی طاقت سے ختم کر دیں گے۔ ڈجکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب…

Read More

فیصل آباد کے ’’لیڈرز‘‘کا سورج شدید گرہن کی زد میں آگیا

فیصل آباد(احمد یٰسین)اپنی سیاسی بقاء کیلئے پارٹیاں تبدیل کرنے اور مسلسل سیاسی اتحاد بدلتے رہنے والے فیصل آباد کے درجن بھر ’’لیڈرز‘‘ کی سیاست پر فل سٹاپ لگنے کاخدشہ منڈلانے لگا۔اپنی پارٹی سے بے وفائی کرکے دوسری جماعتوں میں جانے والے ان سیاستدانوں کو وہاں بھی پذیرائی نہیں مل رہی اور الیکشن 2018سے پہلے ہی ان کی سیاست پر فل سٹاپ لگ جائے گا۔ نیوزلائن کے مطابق فیصل آباد کے متعددسیاسی رہنماکا آب و تاب سے چمکتا ہوا سورج ان کی جلد بازی میں جماعت بدلنے اور عوام سے دوری…

Read More