الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی آج سے وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزلائن)سپریم کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کا کوئیک ایکشن، انتخابی شیڈول میں معمولی ردوبدل کر کے کاغذاتِ نامزدگی آج سے وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔ امیداروں کی ابتدائی فہرست آٹھ جون کو جاری ہو گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی چودہ جون تک ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی چار سے آٹھ جون تک داخل کر سکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست آٹھ جون کو جاری کر دی جائے گی۔ باقی الیکشن شیدول جوں کا توں رہے گا۔…

Read More

کمپنیز کیس: سپریم کورٹ کا شہباز شریف کے جواب پر عدم اطمینان

لاہور(نیوزلائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی دو رکنی بنچ کی جانب سے 56کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عدالت میں پیش ہو گئے جبکہ چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیسہ واپس آنا چاہیے، آپ کریں یا جن لوگوں نے یہ پیسہ لیا ہے،عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی جائیداد…

Read More

عائشہ احد تشدد: سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نیوزلائن)سپریم کورٹ کے حکم پرعائشہ احد تشدد کیس میں سات سال بعد لاہور پولیس نے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، سابق آئی جی سندھ رانا مقبول اور پانچ دیگر ملزموں کو نامزد کردیا گیا۔ پولیس حکام میں مشاورت جاری ہے کہ کس ملزم کو گرفتار کریں کس کو نہ کریں. پولیس کو نگران حکومت قائم ہونے کا انتظار ہے. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عائشہ احد ملک پر تشدد کے واقعے کا معاملہ، چیف جسٹس کےحکم پر حمزہ شہباز سمیت تمام نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج…

Read More

پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا

لاہور (نیوزلائن) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کے ترجمان حافظ ذیشان رشیدکے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور سابق وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں متفقہ طور پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوا۔ بعد ازاں میاں محمودالرشید نے بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ ترجمان سابق اپوزیشن لیڈر حافظ…

Read More

کاغذات نامزدگی: سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

لاہور(نیوزلائن)سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن اور ایاز صادق کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔ تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواستوں پر کاغذاتِ نامزدگی…

Read More