ثبوت ہیں کہ لندن فلیٹ نواز شریف کے ہیں: نیب

اسلام آباد (نیوزلائن)شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے حتمی دلائل کے دوران کہا ہے کہ شواہد سے ثابت کردیا کہ لندن فلیٹس کے مالک نواز شریف ہیں ٗ قطری والا دفاع بھی ان کا اپنا ہے جسے غلط ثابت کر چکے ہیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی ٗ نامزد ملزم سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر بجلی کی بندش کے باعث سماعت میں وقفہ…

Read More

قرض معافی کیس: عید کے بعد روزانہ سماعت کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزلائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 54 ارب روپے قرضہ معافی کیس میں تمام 222 کمپنیوں کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ نادہندگان کی جائیدادیں ضبط کر لیں ؟ قوم کے 54 ارب روپے ڈکارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اربوں کے قرضے معاف کرانے والی 222 کمپنیوں اور مالدار افراد کیخلاف کیس کی عید کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریگی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نیکہا قرضے معاف کروا…

Read More

پنجاب میں عسکری راج باقاعدہ قائم : پروفیسر حسن نے حلف اٹھا لیا

لاہور ( نیوزلائن) پروفیسر حسن عسکری نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے حلف لیا،حسن عسکری نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ، ایوان وزیر اعلیٰ آمد پر گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا ۔ نیوزلائن کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی ۔تاہم ناسازی طبیعت کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے تقریب میں شرکت نہ کی…

Read More

مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت:قانون کہاں گیا‘ نواز شریف

اسلام آباد (نیوزلائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت مل گئی ٗکدھر گیاآئین و قانون،آرٹیکل 6،اورکدھر گئے سارے مقدمے؟سب کچھ قانون سے بالا تر ہورہاہے ٗمشرف جیسے شخص کوکیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے جوبگٹی قتل کیس میں،ججوں کو نظر بند کرنے،12مئی کیواقعہ میں اور2بارآئین توڑنے میں شامل ہو ٗ چیف جسٹس صاحب کہہ رہے ہیں مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے ٗ یہ کون سا آئین ہے ٗاس آئین…

Read More

شہباز شریف کا اقتدار ختم: پنجاب میں’’ عسکری‘‘ راج قائم

اسلام آباد(نیوزلائن)الیکشن کمیشن نے پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 224 اے کے تحت تقرری کی، ڈاکٹر حسن عسکری کا نام اپوزیشن کی جانب سے دیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوئے جنہوں نے متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ متفقہ طور پر…

Read More