نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کا قومی امکان

اسلام آباد(حامد یٰسین)قانونی ماہرین کی طرف سے قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ‘ مریم نواز اور کیپٹن صفد ر کی ضمانت ہو جائے گی ۔ ہائی کورٹ میں ان کی اپیل کی سماعت منظور ہوتے ہی ان کی ضمانت ہونے کی قومی امید ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے پہلی سماعت پر ضمانت منظور نہ ہو مگرایسا ہو بھی سکتا ہے تاہم اپیل کی باضابطہ سماعت شروع ہونے پر ضمانت ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ قانونی ماہرین…

Read More

جج محمد بشیر کی نواز شریف کیخلاف ریفرنس سننے سے معذرت

اسلام آباد(نیوزلائن)احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ جج کا مؤقف ہے کہ وہ ایک ریفرنس میں نواز شریف کو سزا سنا چکے ہیں لہذا باقی دو ریفرنس سننا اخلاقی طور پر بہتر نہیں ہے۔ نیوزلائن کے مطابق جج احتساب عدالت نے نواز شریف کیخلاف دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول…

Read More

پرائیویٹ کمپنیز کرپشن: شہباز شریف نیب انکوائری سے پریشان

لاہور (نیوزلائن) پنجاب حکومت کے زیرکنٹرول چنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے غیرقانونی اقدامات اور کرپشن کیس میں نیب انکوائری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو شدید پریشانی سے دوچار کررکھا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اس معاملے سے اپنی جان چھڑانے اور انکوائری سے اپنا دامن بچانے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ نیب میں پیش ہونے اور سوالات کے جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں۔ نیوزلائن کے مطابق قومی احتساب بیورومیں پنجاب کمپنیز اسکینڈل کی جاری تحقیقات نے میاں شہباز شریف کو شدید پریشانی سے دوچار کررکھا ہے اور…

Read More

کوئی سیاسی جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے نہ کرسکی

اسلام آباد(حامد یٰسین)الیکشن 2018میں کوئی سیاسی جماعت ملک بھر کے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی ‘ ن لیگ‘ پی پی پی سمیت کسی بھی جماعت کو تمام حلقوں سے امیدوار میسر نہ آئے۔ سب سے زیادہ امیدوار تحریک انصاف نے میدان میں اتارے جبکہ دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی رہی۔ نیوزلائن کے مطابق کسی بھی سیاسی پارٹی نے ملک کے تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے نہیں کئے۔ الیکشن 2018میں ملک بھر کے 844حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 272‘ پنجاب اسمبلی…

Read More

عوام دہشتگردوں کو ووٹ کی طاقت سےشکست دیں گے: بلاول بھٹو

کوئٹہ(نیوزلائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم ہے، عوام ووٹ کی طاقت سےدہشتگردوں کوشکست دیں گے، کہیں بھی دہشت گردی کے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ کوئٹہ کے ساراوان ہاوس میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کی ان کے بڑے بھائی نواب اسلم رئیسانی اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے دہشت گردوں کو شکست دے گی، انتخابات 25…

Read More