پنجاب پولیس نے بلاول بھٹو کے قافلے کو زبردستی روک لیا

ملتان(نیوزلائن)پنجاب پولیس نے بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچ شریف میں داخلے ہونے سے زبردستی روک دیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اوچ شریف کے باہر پی پی پی کے قافلے کو گھیر لیا اور قافلے میں شامل تمام گاڑیوں کی چابیاں نکال کر پی پی پی کے قائد کو اوچ شریف کے باہر ہی رکنے پر مجبور کردیا۔ پیپلزپارٹی نے پنجاب پولیس کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے مخصوص پارٹی کی حمائت کے مترادف قرار دیا…

Read More

ن لیگ کا نواز شریف اور مریم کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزلائن)مسلم لیگ نے لندن سے وطن واپسی پر نیب کورٹ سے سزا یافتہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹی کا انچارج حمزہ شہباز کو بنایا گیا ہے۔ نیوزلائن کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنوں کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچنے اور استقبال کیساتھ احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدائت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب کورٹ سے سزا کے معاملے پر سیاسی…

Read More

جمعہ کو پاکستان واپسی: روک سکو تو روک لو‘ مریم نواز

لندن (نیوزلائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام محمد نواز شریف پر ثابت نہیں ہوسکا مگر اس کے باوجود سزا دے دی گئی، پورا فیصلہ مفروضات پر دیا گیا ہے،ریڈوارنٹس ڈکٹیٹر کیلئے سنبھال کر رکھے جائیں، جمعہ کو میں اور محمد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، کارکن انتخابات کی تیاری کریں ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم…

Read More

نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(نیوزلائن) نگران حکومت کا بڑا فیصلہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، اطلاق رات 12 بجے ہوگا۔ نگران وزیر اطلاعات کہتے ہیں عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں، قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا۔ وفاقی وزیر توانائی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔موٹرسپرٹ اور کیروسین آئل میں ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس کی شرح…

Read More

پی ٹی آئی رہنماعدنان رحمانی کی کروڑوں آمدن : انکم ٹیکس زیرو

فیصل آباد(احمد یٰسین)پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 112سے امیدوار عدنان انور رحمانی پونے سات کروڑ کی رہائشی اور سات کروڑ کی کمرشل پراپرٹی کے مالک‘ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس ادارہ‘ سوا دو کروڑ روپے نقد تجوری میں موجود ہونے‘ لاکھوں روپے کا بنک بیلنس ‘ کروڑوں روپے کی سالانہ آمدن‘ یورپ اور ایشیائی ممالک کے دوروں اور شاہانہ لائف سٹائل کے باوجود انکم ٹیکس ایک پائی کا ادا نہیں کرتے۔ ایف بی آر نے عدنان انور کی انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کا بھانڈا تو بیچ چوراہے پھوڑا…

Read More