نوازشریف اور مریم وطن واپس پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور(نیوزلائن )احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب ) کی ٹیم نے لندن سے وطن واپس پہنچتے ہی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے ہی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ،نواز شریف کے ہمراہ آنے والوں نے مبینہ طو رپر معمولی مزاحمت بھی کی ۔نیوزلائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد…

Read More

مستونگ خودکش دھماکہ: سراج رئیسانی سمیت 128شہید‘122زخمی

کوئٹہ(نیوزلائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 122افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی بڑی تعداد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ نیوزلائن کے مطابق مستونگ میں پی بی 35سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ ہورہی تھی کہ دھماکہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں افراد شہید ہوگئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی میتوں…

Read More

عمران خان کیخلاف امیدوار اکرم درانی کے قافلے پربم حملہ

پشاور (نیوزلائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف بنوں میں الیکشن لڑنے والے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں اکرم درانی خود محفوظ رہے۔ چند روز قبل پی ٹی آئی کی انتہائی مخالف سمجھی جانیوالی جماعت اے این پی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا اور اس حملے میں ہارون بلور سمیت 21افراد شہید ہوگئے تھے۔ نیوزلائن کے مطابق ریمورٹ کنٹرول دھماکہ بنوں…

Read More

ایمنسٹی سکیم : 55ہزارٹیکس چور ’’اپناکالادھن‘‘ سفید کرچکے

اسلام آباد(نیوزلائن)شاہد خاقان عباسی حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 225افراد نے اب تک فائدہ اٹھایا ہے اوراپنا کالا دھن سفید کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور 1192ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے…

Read More

نواز شریف کامعاملہ سیاسی نہیں‘عدالتی ہے:وزیر اعلی پنجاب

لاہور (نیوزلائن)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نواز شریف کامعاملہ سیاسی نہیں،عدالتی ہے ٗکوشش ہوگی کہ نواز شریف کی واپسی کا معاملہ خیریت سے گزر جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے ہوں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے قبل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سسٹم بنانے کے لئے کام چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں نہیں کی جارہیں، تمام جماعتوں کی قیادت کو ممکنہ سیکیورٹی فراہم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا…

Read More