آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا الیکشن لڑنے کا اعلان

گڑھی خدا بخش(نیوزلائن)آصف زرداری نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ کہتے ہیں بلاول بھٹو اور میں الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ افسوس ہے کہ میاں صاحب نے ہماری جمہوریت کا خانہ خراب کر دیا۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا موجودہ پارلیمنٹ میں اور بلاول بھٹو الیکشن لڑ کر جائیں گے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے اور میں نواب شاہ سے الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا ہم اس بادشاہت کو ہم نہیں چھوڑیں گے۔ کیا آپ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں مغلوں کی جنگ ہو۔ ہم نے میاں صاحب کو امانت سمجھ کر سیاست سونپی تھی آپ الیکشن جیتے نہیں تھے۔ میاں صاحب نے سب وعدوں کو بھلا دیا۔ نہیں مانتا کہ پنجاب میں میاں برادران مضبوط ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں عدالتوں سے کوئی خوف نہیں ہے اور پاکستان کو بچانے کے خاطر پارٹی نے قربانیاں دیں۔ سابق صدر نے کہا بلاول نے سڑکوں پر آ کر حملہ کرنے کی بات نہیں کی۔ ہم جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے۔ ہم نے بی بی شہادت پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا میاں صاحب دھرتی کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں آپ کا تو کبھی جانور بھی زخمی نہیں ہوا۔ افسوس ہے کہ میاں صاحب نے ہماری جمہوریت کا خانہ خراب کر دیا۔ انہوں نے کہا جب مودی کیساتھ کھانا کھاتے ہیں تو کشمیریوں پر کیا گزرتی ہو گی؟۔ آپ کوسوچنا چاہیے مودی کے ارادے کیا ہیں۔ قطر سے مہنگی گیس لی جا رہی ہے۔ سابق صدر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ سے کوئی بھی چیز سنبھل نہیں رہی ہم پارلیمنٹ میں آ کر آپ کا مقابلہ کریں گے۔

Related posts