پنجاب میں دھند کاراج: معمولات زندگی بری طرح متاثر


لاہور (نیوز لائن)پنجاب میں دھند کا راج برقرارہے۔ صوبے کے تمام شہروں میں دھند کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ نیوز لائن کے مطابق پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دھند کی حکمرانی قائم ہے۔ کئی روز سے قائم دھند کی حکمرانی میں کوئی وقفہ نہیں آرہا۔ دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے کے متعدد حصے بند کرنا پڑے جس کی وجہ سے انٹر سٹی آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 

 

 

 

 

Related posts