فیصل آباد میں سکول کی دیوار گر گئی، 2 مزدور جاں بحق

فیصل آباد(نیوزلائن)فیصل آباد میں گرلز سکول کی پرانی عمارت گرانے کے دوران دو مزدور دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقے 275 ج ب میں گرلز ہائی سکول کی بوسیدہ عمارت کو گراتے ہوئے 40 سالہ ناصر اور 35 سالہ سلیم ملبے تلے آ کر موقع پر دم توڑ گئے۔ لیاقت، سنی اور نعیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مزدور بنیادوں کی کھدائی کرنے کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ اچانک دس فٹ اونچی دیوار ان پر آ گری۔

Related posts