پیپلز پارٹی کی ریلی آج، بلاول بھٹو 5مقامات پر خطاب کرینگے

لاہور(نیوزلائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ریلی آج صبح دس بجے بلاول ہاؤس سے براستہ موٹروے فیض پورانٹرچینج سے براستہ شیخوپورہ اورشاہ کوٹ،فیصل آباد روانہ ہو گی۔ عوامی رابطہ مہم کے آغاز کے سلسلے میں ریلی کے لئے بے نظیر بھٹو کے زیر استعمال رہنے والے خصوصی ٹرک کو بلاول ہاؤس لاہور میں تزئین و آرائش کے بعد فیصل آباد پہنچا دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری ریلی میں اپنی بلٹ پروف گاڑی میں شرکت کریں گے ، تاہم بلاول بھٹو ریلی کے اختتام پر فیصل آباد میں اسی ٹرک سے خطاب کریں گے ، وہ پانچ مقامات پر تقاریر کریں گے ۔ گزشتہ روز لاہور میں گرین ٹاؤن سے پریس کلب تک ایک استقبالیہ وارم اپ ریلی نکالی گئی ،ریلی سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور انتظامیہ کے کہنے پر پریس کلب سے ریلوے اسٹیشن لے جانے کے بجائے لاہور پریس کلب پر ہی ختم کر دی گئی ۔

Related posts